سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

بادیان کے پھول کے حیرت انگیز فوائد✍️حکیم محمد عدنان حبان نوادر ,رحیمی شفا خانہ بنگلور

جگر، معدہ اور اعصاب کے امراض کا قدرتی علاج

تقریباً ہر گھر کے کچن میں ایک ایسا خوشبودار راز چھپا ہوتا ہے جو نہ صرف کھانوں کے ذائقے کو نکھارتا ہے بلکہ جسم و جان کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے — جی ہاں، یہی ہے بادیان کا پھول۔ یہ ستارہ نما ننھا سا مصالحہ محض خوشبو نہیں بلکہ شفا کا خزانہ ہے۔ جیسے ہی یہ سالن، بریانی یا چائے میں شامل کیا جاتا ہے، اس کی مہک اور ذائقہ کھانے کو ایک نیا جادو عطا کرتے ہیں۔

مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دلکش ستارے کے اندر قدرت نے ایسے حیرت انگیز اجزاء پوشیدہ رکھے ہیں جو نظامِ ہاضمہ کو متوازن رکھتے، دل کو تقویت دیتے، اعصاب کو سکون بخشتے اور جلد کو تروتازہ رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بادیان کا پھول صدیوں سے طبِ یونانی، آیورویدک اور چینی علاج میں بطور دوا استعمال ہوتا آ رہا ہے۔ درحقیقت، قدرت نے اسے صرف کھانوں کو لذیذ بنانے کے لیے نہیں بلکہ جسمانی و ذہنی تندرستی کے لیے ایک قیمتی تحفہ بنا کر ہمارے کچن تک پہنچایا ہے۔ ہر مصالحہ اپنی جگہ اہم ہے، مگر بادیان ان سب میں منفرد مقام رکھتا ہے — کیونکہ یہ معدے، جگر، دل اور اعصاب سب کو یکساں طور پر طاقت و توانائی فراہم کرتا ہے۔

 بادیان کے پھول کی غذائیت

ایک بادیان کے پھول میں درج ذیل غذائیت پائی جاتی ہے:

  • کیلوریز: 23 گرام

  • پروٹین: 1 گرام

  • چربی (فیٹ): 1 گرام

  • کاربس: 3 گرام

  • فائبر: 1 گرام

  • آئرن: 13 گرام

  • مینگنیز: 7٪

  • کیلشیم: 4٪

  • فاسفورس: 3٪

  • پوٹاشیم: 3٪

  • کاپر: 3٪

یہ تمام اجزاء بادیان کو ایک مکمل غذائیت سے بھرپور جڑی بوٹی بناتے ہیں۔


  بادیان کے حیرت انگیز فوائد

 جگر کے امراض میں مفید

بادیان کے پھول جگر کو صاف اور فعال رکھتے ہیں۔ اس کی جڑیں معدہ، جگر اور گردوں کے امراض میں بہترین علاج ہیں۔

  قبض کا قدرتی علاج

بادیان 6 گرام اور سنا مکی 6 گرام کو جوش دے کر پینے سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔

  دل کی دھڑکن (خفقان)

وحشت و خوف یا دل کی تیز دھڑکن والے افراد بادیان 5 گرام، گل گاؤزبان 5 گرام اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پئیں۔

  تیزابیت اور معدہ کی جلن

بادیان اور ملٹھی ہم وزن پیس کر صبح، دوپہر اور شام شربت بادیان کے ساتھ استعمال کریں۔ معدے کی جلن اور تیزابیت فوراً ختم ہو جائے گی۔

  تبخیر معدہ (گیس اور اپھارہ)

بادیان ایک بہترین "کاسرِ ریاح” دوا ہے۔ تبخیر معدہ والے افراد روزانہ صبح و شام 5 گرام بادیان بعد از غذا کھائیں یا جوش دے کر پی لیں۔

  بینائی میں بہتری

بادیان کا سفوف 5 گرام ہمراہ گاجر کا رس ایک گلاس روزانہ پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔

  ہاتھ پاؤں جلنا

روزانہ 6 گرام بادیان تازہ پانی کے ساتھ کھانے سے جسم کی گرمی اور اعصابی جلن ختم ہوتی ہے۔

  قے، متلی اور ابکائی

بادیان 3 گرام، پودینہ 3 گرام، دارچینی 1 گرام اور الائچی 3 عدد جوش دے کر چھان کر پئیں — قے و متلی فوراً رک جاتی ہے۔

  بھوک نہ لگنا

پودینہ خشک 6 گرام، بادیان 6 گرام، مویز منقی 9 دانے اور آلو بخارا خشک 5 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کر نہار منہ پئیں۔ بھوک بڑھ جاتی ہے۔

  بچوں کی ریاح (گیس)

بادیان 6 گرام جوش دے کر بچوں کو دن میں 4 سے 5 مرتبہ ایک ایک چمچ پلانے سے پیٹ کی ریاح دور ہو جاتی ہے۔

  خواتین کے لیے مفید

مینوپاس کے دوران ہارمونی توازن برقرار رکھنے کے لیے بادیان کا قہوہ بہترین قدرتی نسخہ ہے۔


  بادیان کے استعمال کے بہترین طریقے

  1. قہوہ یا چائے: ایک کپ پانی میں ایک پھول ڈال کر ابالیں، آدھا رہ جائے تو پی لیں۔

  2. پاؤڈر: پیس کر پانی کے ساتھ روزانہ صبح نہار منہ۔

  3. کھانوں میں: بریانی، قورمہ یا سالن میں خوشبو کے لیے شامل کریں۔

  4. تیل: بادیان کا تیل جسم پر مالش کے لیے استعمال کریں۔


  عرقِ بادیان کے فوائد

عرق بادیان صدیوں سے طب مشرق میں معروف ہے۔ یہ معدہ اور آنتوں کی گرمی دور کرتا ہے، ریاح خارج کرتا ہے اور پیشاب آور خصوصیت رکھتا ہے۔


احتیاط

بادیان کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ حاملہ خواتین یا دودھ پلانے والی مائیں معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button