بین الاقوامی خبریں

ماضی میں پاسداران انقلاب کے ناقد احمدی نژاد اب کیوں خاموش ہیں؟

اسی تناظر میں بنیاد پرست شخصیات میں سے ایک عباس امیری فر پہلے احمدی نژاد کے قریب تھے اور بعد میں ان سے منحرف ہو گئے تھے

تہران، 31دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے حالیہ برسوں میں حکومت اور ایرانی پاسداران انقلاب کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے سخت ترین الفاظ استعمال کئے ہیں حتی کہ ایک مرتبہ انہوں نے پاسداران انقلاب کو اسمگلنگ برادرز کے طور پر بیان کیا جس سے اس کے حکومت کنٹرول سے الگ ہوکر درآمدات اور برآمدات میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ تھا۔ایسی واضح تنقید کے بعد حالیہ احتجاجی تحریک میں پاسداران انقلاب کی کارروائیوں پر انہوں نے اچانک خاموشی اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے ملک میں چوتھے مہینے سے جاری مظاہروں کو مسترد کرنے یا ان کی حمایت کرنے سے متعلق بھی کوئی بیان نہیں دیا۔اس صورتحال نے انصاف نیوز ویب سائٹ کو ایسے تمام لوگوں کی خاموشی کی وجوہات تلاش کرنے پر آمادہ کیا جو اس سے قبل تمام ملکی مسائل پر اپنے موقف کا اعلان کر رہے تھے اور انتہا پسندانہ مؤقف کا اظہار کر رہے تھے۔

اسی تناظر میں بنیاد پرست شخصیات میں سے ایک عباس امیری فر پہلے احمدی نژاد کے قریب تھے اور بعد میں ان سے منحرف ہو گئے تھے سے بات چیت کی گئی۔میری فر کہتے ہیں کہ میں نے کئی سالوں سے احمدی نژاد کے ساتھ بات چیت نہیں کی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ جب وہ اس پر نظر بندی کی توقع رکھتے تھے اور اس کے انتظار میں تھے کہ وہ نظام کے مفاد کی تشخیصی کونسل کی نشست حاصل کریں تو انہوں نے سیاسی قوتوں سے بات کی کے وہ کسی بھی طرح بغاوت سے متعلق کوئی پوزیشن نہ لیں۔ حکومت کے حق نہ ہی مخالفت میں کوئی بھی پوزیشن نہ لی جائے۔

میری رائے میں احمدی نڑاد سمجھتے ہیں کہ ان کے لیے اگلے صدارتی اجلاس میں یا اس سے پہلے پارلیمانی انتخابات کے لیے الیکشن میں آنا مناسب ہے۔جب انصاف نیوز نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے یہ موقف اس لیے لیا کہ وہ خارج نہ ہوں اور ایکسپیڈینسی کونسل میں اپنی موجودہ پوزیشن سے محروم نہ ہوں؟” انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہاں، درحقیقت یہ ان کی پالیسی ہے۔ وہ نظام اور رہنما پر بالکل یقین نہیں رکھتے۔ ان کے پاس انتخابات کے لیے ایک منصوبہ ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے لیے ان کے پاس خاموش منصوبہ ہے۔وہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ ایوان صدر میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ احمدی نژاد سمجھتے ہیں کہ یہ حکومت ناکام ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button