بین الاقوامی خبریںسرورق

سوشل میڈیا پر وائرل المسجد الحرام میں برف باری کی ویڈیو جعلی نکلی

سعودی عرب: ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں کی تجدید کے لیے فیس میں ترمیم

الریاض، 2 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’المسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برف باری اورژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔حسین القحطانی نے اپنے بیان میں کہا کہ المسجد الحرام میں برف باری کے منظر پر مشتمل ویڈیو فوٹو شاپ ہے۔یاد رہے کہ اتوار کی شام مکہ میں بارش کے بعد سوشل میڈیا پر المسجد الحرام میں برف باری کے مناطر کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی اور لوگ اس حوالے سے حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کرتے رہے، اور لوگ اسے حقیقت سمجھ کر ایک دوسرے کو شیئر بھی کرتے رہے۔

سعودی عرب: ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں کی تجدید کے لیے فیس میں ترمیم

final- exit saudia خروج نہائی

ریاض، 2 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سعودی عرب کی وزراء کونسل [کابینہ] نے ایک نئی ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت انٹری اور ریٹر کے ویزوں کی تجدید اور ایسے معاملات میں جہاں رہائشی سعودی عرب سے باہر ہیں اقامہ کی تجدید کی فیس کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔نئی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزا فیس زیادہ سے زیادہ دو ماہ کے ایک سفر کے لیے 200 ریال ہوگی۔ یہ اس صورت میں ہے اگر رہائشی سعودی عرب کے اندر ہے۔

اگر رہائشی سعودی عرب سے باہر ہے تو ہر اضافی مہینے کے لیے 100 ریال ادا کرنا ہوں گے اضافی مہینے کی فیس اقامہ کی مدت کی حد کے اندر دگنی کردی جاتی ہے۔3 ماہ کی مدت کے لیے متعدد دوروں کے لیے 500 ریال اور ہر اضافی مہینے کے لیے 200 ریال اگر رہائشی سعودی عرب کے اندر ہے۔ اگر وہ سعودی عرب سے باہر ہے تو اضافی مہینے کی فیس دوگنا ہوگی۔اقامتی نظام کے آرٹیکل 38 میں ترمیم سرکاری اخبار ’ام القریٰ‘ میں شائع کی گئی ہے۔ غیر ملکی ملازمین اور گھریلو ملازمین کے ساتھیوں کے لیے رہائشی اجازت نامے کی تجدید کی شرط عائد کی گئی ہیاگر وہ مملکت سے باہر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button