بین الاقوامی خبریں

فرانس میں نئے سال سے نوجوانوں کو کنڈوم مفت میں ملنا شروع

کوشش کے تحت مانع حمل ادویات بھی رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پیرس ، 2 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) حکومت نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نوجوانوں کو کنڈوم مفت میں فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔ جنسی طورپر منتقل ہونے والے امراض پر قابو پانے کی کوشش کے تحت مانع حمل ادویات بھی رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرانس نے یکم جنوری اتوار کے روز سے 25 سال یا اس سے بھی کم عمر کے ہر شخص کو غیر مطلوبہ حمل اور جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں کی تعداد کو کم کرنے کی کوشش کے تحت مفت کنڈوم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔فرانسیسی نوجوانوں کے لیے ادویات کی دکانوں سے کنڈوم اب مفتاس نئی پالیسی کے تحت نوجوان افراد دواخانوں سے ‘پریزرویٹیف’ یا ‘کیپوٹس’ نامی مانع حمل ادویات بھی مفت لے سکتے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی حکومت نے گزشتہ ماہ اس پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

ابتدائی طور پر اس پالیسی کے تحت پچیس سے اٹھارہ برس کی عمر کے لوگوں کو شامل کرنے کا ٹارگٹ تھا۔ تاہم تنقید کے بعد اسے 18 برس سے کم عمر کے لڑکوں تک بڑھا دیا گیا لیکن نابالغ اب بھی اس اسکیم سے باہر ہیں۔صدر ماکروں نے اس پالیسی کے اعلان کے وقت کہا تھا کہ جہاں تک جنسی تعلیم کا مسئلہ ہے، فرانس اس میدان میں اچھا کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت نظریات سے کافی مختلف ہے۔ اس شعبے میں ہمیں اپنے اساتذہ کو اچھی طرح سے تربیت دینے اور انہیں اس مسئلے کے تئیں دوبارہ حساس بنانے کی ضرورت ہے۔اس پالیسی کے تحت گرچہ مرد اور خواتین دونوں ہی دوا کی دوکانوں سے کنڈوم لے سکتے ہیں، تاہم مفت کی پیشکش صرف مرد کنڈوم پر لاگو ہوتی ہے۔ویسے فرانسیسی نوجوانوں کے بعض گروپوں اور کچھ مڈل اور ہائی اسکولوں میں کنڈوم پہلے سے ہی مفت دستیاب ہیں۔

فیڈریشن آف فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن آف فرانس کے صدر فلپ بیسیٹ نے اخبار لی فیگارو سے بات چیت میں کہا کہ کم عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی چھ برس کا بچہ کنڈوم کا ڈبہ مانگتا ہے، تو یقیناہم اسے نہیں دیں گے۔فرانس میں سن 2021 میں ایچ آئی وی انفیکشن کے کیسز کی تعداد 2022 میں بھی مستحکم ہی رہی جو 5,000 کے قریب ہے۔ لیکن ملک کے صحت عامہ کے محکمے کے ایک جائزے کے مطابق، 2021 میں جن لوگوں کو ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا تھا، ان میں سے 15 فیصد کی عمریں 26 برس سے بھی کم تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button