امریکی خاتون کو 55 سال قبل کھویا ویالیٹ مل گیا
یہ اسکول 2019 میں مستقبل طور پر بند کردیا گیا تھا اور اس کی تعمیر نو کیلئے کام کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی کے مزدوروں کا کہنا تھا کہ
ویسٹ ورجینیا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امریکہ کی خاتون کو 55 سال بعد ان کا گمشدہ ویالیٹ واپس مل گیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنی والی شیرون ڈے کا ویالیٹ 1968 میں فایئٹے وِل ہائی اسکول کی ایک تقریب میں کھو گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جب یہ ویالیٹ کھویا تب ان کی عمر 16 برس تھی اور ان کو توقع نہیں تھی کہ یہ ویالیٹ اور اس میں موجود چیزیں کبھی ان کو واپس مل سکیں گی۔ یہ اسکول 2019 میں مستقبل طور پر بند کردیا گیا تھا اور اس کی تعمیر نو کیلئے کام کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی کے مزدوروں کا کہنا تھا کہ جب یہ ویالیٹ ہوا دان سے گرا تو وہ لوگ کافی حیران تھے۔ ٹھیکیدار کمپنی کے مالک بریڈلے اسکاٹ کا کہنا تھا کہ یہ ہوا دان کئی دہائیوں سے بند تھا اور اس میں متعدد دیگر گمشدہ اشیاء موجود تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس ہوا دان میں پرانے باکسنگ میچ کے ٹکٹ سمیت کئی پرانی اشیاء موجود تھیں جو 100 سالوں میں پہلی بار توڑے جانے پر باہر نکلیں۔



