شادی کی 80 ویں سالگرہ منانے والا 102 سال کا جوڑا
ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ Robert اور ایڈتھ مائی شاؤم Edith Mae Schaum کی 1936ء میں ہائی اسکول میں ملاقات ہوئی اورپڑھائی ختم ہونے کے بعد دونوں نے 26 دسمبر 1942 میں شادی کرلی۔
پنسلوانیا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امریکہ میں ایک جوڑے نے رواں ہفتے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ منائی،شوہر بیوی دونوں کی عمریں 102 سال ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والےشوہر بیوی دونوں 102 سال عمر کے ہیں اور 80 سال سے رشتہ ازدواج میں بندھے ہوئے ہیں۔ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ Robert اور ایڈتھ مائی شاؤم Edith Mae Schaum کی 1936ء میں ہائی اسکول میں ملاقات ہوئی اورپڑھائی ختم ہونے کے بعد دونوں نے 26 دسمبر 1942 میں شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خوشحال جوڑے نے اپنی طویل ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو ہی سب کچھ اور زندگی تصور کرتے ہیں،ساتھ ہی اپنی ازدواجی زندگی کے دوران ہم سونے سے پہلے اپنی ناراضگی دور کردیتے ہیں، یہی ہماری 8 دہائیوں پر مشتمل خوشگوار اور خوشحال ازدواجی زندگی کا راز ہے۔
26 دسمبر کو انہوں نے شادی کی 80 ویں سالگرہ منائی تاہم ورلڈ ریکارڈ اب بھی ان کے پاس نہیں ہے۔طویل مدتی شادی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ ریکارڈ ہربرٹ اور زیلمائرا فشر نامی جوڑے کے پاس ہے، سال 2011ء میں جب ہربرٹ فشر کا انتقال ہوا تب ان کی شادی کو 86 سال 290 دنوں کا عرصہ گزر چکا تھا۔



