دلچسپ خبریںسرورق

شفاف جسامت کی حامل عجیب و غریب آبی مخلوق

گہرے سمندر سے ایک پراسرار مخلوق برآمد ہوئی ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ہم جانتے ہیں کہ سمندر ان عجائبات میں سے ایک ہے جو ابھی تک وسیع پیمانے پر دریافت نہیں ہوا ہے۔ بہت سی نامعلوم مخلوقات پانی کی گہرائی میں رہتی ہیں جن کے بارے میں شاید ہم نے کبھی نہیں سنا ہوگا۔اطالوی شہری نے عجیب الخلقت سمندری مخلوق کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سمندر اپنے سینے میں ناجانے کتنی ہی ایسی آبی حیات کو چھپائے ہوئے ہے جسے ابھی تک انسانی آنکھ دیکھنے سے قاصر ہے۔ایسی مخلوقات میں سے ایک ننھا کیڑا برآمد ہوا ہے، جو بالکل شیشے کی طرح چمکتا دکھائی دے رہا ہے، جسے کیسٹیسوما (Cystisoma) کہا جاتا ہے۔ عجیب و غریب سمندری مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف آنکھوں میں رنگ موجود ہے۔

یہ آبی مخلوق اس قدر شفاف جسامت کی حامل ہیکہ اس کے پیٹ میں موجود تھیلی نارجی رنگ کے انڈوں سے بھری ہوئی ہے۔یہ کیڑے نما آبی مخلوق سیسٹیسوما دکھنے میں جھینگے کی مانند ہے جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کی گہرائی میں زندگی بسر کرتا ہے۔ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کو اب تک 12 اعشاریہ 3 ملین صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ 26 ہزار سے زائد لوگ ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

ویڈیو کے کپیشن میں لکھا گیا ہے کہ کیسٹوما جھینگے کی نسل کا ایک جانور ہے، جو سمندر میں 600 سے 1000 میٹر کے درمیان رہتا ہے، اس کا جسم مکمل طور پر شفاف ہے، صرف اس کی آنکھیں رنگین ہیں اور اس میں نارنجی انڈوں سے بھرا ہوا بیگ موجود ہے۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو آج سے کچھ سال قبل بھی شیئر کی گئی تھی جو اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button