
داماد نے سسر کو خوب شراب پلائی اور اپنی ساس کے ساتھ فرار
کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ اس کہاوت کو سچ کرتے ہوئے راجستھان میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے
راجستھان :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)کہا جاتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ اس کہاوت کو سچ کرتے ہوئے راجستھان میں ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ راجستھان کے ضلع سروہی میں ایک 40 سالہ ساس کو اپنے 27 سالہ داماد سے پیار ہو گیا۔ محبت میں گرفتار ہونے کے بعد اب ساس اور داماد دونوں گھر سے بھاگ گئے ہیں۔ ساس اور داماد کے درمیان محبت کے اس واقعہ کا آس پاس کے علاقے میں شدید چرچا ہے۔ محبت کا یہ انوکھا واقعہ ضلع سروہی کے انادارا تھانے کے گاؤں سیاکارا کا ہے۔ داماد 30 دسمبر کی رات کو اپنے سسرال آیا تھا۔
اسی رات داماد نے سسر کے ساتھ بیٹھ کر خوب شراب پی۔شراب پینے کے بعد سسر بہت نشہ میں ڈوب گیا اور گہری نیند سو گیا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے داماد اور ساس فرار ہوگئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔لیکن محبت کی بھنک سسر اور بیوی کونہ لگ سکتی۔
اگلی صبح جب ساس اور داماد گھر میں نظر نہیں آئے۔ پھر اس سارے عشق کا معاملہ سامنے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاکارا کے رہنے والے رمیش (سسر) نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کسنا کی شادی تھی۔ لڑکی کے شوہر کا نام نارائن جوگی ہے۔ شادی کے بعد ان کی بیٹی اور داماد اکثر گھر آتے رہتے تھے۔ داماد 30 دسمبر کو اپنے سسرال آیا لیکن ان کی بیٹی دامادکے ساتھ نہیں آئی۔ اسی رات اس نے گھر میں شراب پی اور اپنے سسر کو بھی خوب پلائی۔ وہ رات گئے موقع کا فائدہ اٹھاکراپنی ساس کے ساتھ بھاگ گیا۔
اگلے دن جب وہ بیدار ہوا تو دیکھا کہ اس کی بیوی اور داماد دونوں غائب ہیں۔ بعد میں معلوم ہوا کہ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ اپنی بیوی کو لے گیا۔ داماد اپنی تین سالہ بیٹی کو بھی ساتھ لے گیا۔ سسر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ چاروں شادی شدہ ہیں۔ پیار کرنے والے داماد کے بھی تین بچے ہیں۔ وہ ان میں سے ایک بیٹی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔ پولیس نے مفرور ساس اور داماد کی تلاش شروع کر دی ہے۔



