النصر کلب میں شمولیت پر فخر ہے ،اور میں ریکارڈ توڑنا چاہتا ہوں: رونالڈو
رونالڈو نے آخر میں کہا میں پریشان ہونے کے مرحلے سے گذر چکا ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں
ریاض ، 4جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر میں شامل ہونے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نئے کلب کے ساتھ ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔رونالڈو نے منگل کو ایک کانفرنس میں سعودی کلب النصر کے کھلاڑی کے طور پر اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور مجھے خوشی فخر ہے کہ میں نے یہ بڑا قدم اٹھایا ہے۔رونالڈو نے مزید کہا میرا مقصد نئی نسلوں کے لیے ہے۔
یورپ، امریکہ اور پرتگال کے کئی کلبوں نے مجھے سائن کرنے کی کوشش کی، لیکن میں النصر کیلئے راضی ہوگیا۔رونالڈو نے آخر میں کہا میں پریشان ہونے کے مرحلے سے گذر چکا ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ سعودی لیگ بہت مسابقتی ہے اور اگر کوچ مجھے اجازت دے، تو میں اگلے میچ سے ٹیم کے ساتھ حصہ لینا شروع کروں گا۔ میں نے وہاں تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور میں ان میں سے کچھ کو یہاں بھی توڑنا چاہتا ہوں۔



