بین الاقوامی خبریں

بغیر محرم سفر: یمن میں حوثی ملیشیا نے خاتون اینکر کو گرفتار کرلیا

یمن میں حوثی باغی ملیشیا کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ پامالیاں جاری ہیں

ریاض،7جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) یمن میں حوثی باغی ملیشیا کی جانب سے عام شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی مبینہ پامالیاں جاری ہیں۔ دہشت گرد گروہ نے صنعاء کے جنوب میں ٹی وی پریزنٹر اشواق الیریمی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سفر کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔انسانی حقوق کے ذرائع نے بتایا کہ حوثی بندوق بردار خاتون اینکر اشواق الیریمی کو دو ساتھیوں کے ساتھ بلاد الروس علاقے کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور پھر صنعا کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں لے گئے اور پھر اسے رہا کرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ صنعاء کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اینکر الیریمی کے رشتہ داروں کو مطلع کیا کہ اشواق نے صنعا کے جنوب میں واقع ذمار گورنری جاتے ہوئے بغیر محرم سفر کیا تھا۔

اس لئے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے کہا کہ ایران سے وابستہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے ٹی وی پریزینٹر اشواق الیریمی کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ صنعاء اور ذمار کی گورنریوں کے درمیان سفر کر رہی تھیں۔ الیریمی کو محرم نہ ہونے کے بہانے گرفتار کرکے سکیورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروس کے پاس لے جایا گیا۔

لعریانی نے پریس بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ حوثی ملیشیا کی بغاوت کے بعد سے اغوا کی گئی خواتین کی تعداد تقریباً 1700 تک پہنچ گئی ہے۔ ان خواتین میں انسانی حقوق کے کارکن، صحافی اور کارکن بھی شامل ہے۔ خواتین کااغوا یمنی اقدار اور رسم و رواج کی صریح خلاف ورزی ہے۔یمنی وزیر اطلاعات نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق اور خواتین کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان مجرمانہ طرز عمل کی مذمت کریں جو ان کے بقول حوثی ملیشیا کی حقیقت کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر عیاں کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button