بین الاقوامی خبریںسرورق

میکسیکو: بدنام زمانہ اسمگلر کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے آپریشن، 29 افراد ہلاک

منشیات کے اسمگلر خواکین ’ایل چاپو‘ گوزمین کے بیٹے کی گرفتاری کے آپریشن میں 10 فوجی اہلکار اور 19 مبینہ جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے

نیویارک ،7جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) میکسیکو حکومت نے کہا ہے کہ جیل میں قید منشیات کے اسمگلر خواکین ’ایل چاپو‘ گوزمین کے بیٹے کی گرفتاری کے آپریشن میں 10 فوجی اہلکار اور 19 مبینہ جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دوران آپریشن ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے مقامی ایئرپورٹ پر کھڑے تین طیاروں کو نقصان پہنچا اور دہشت کی فضا پھیل گئی۔drug cartel leader Ovidio Guzmán اوویڈیو گوزمان عرف ’ایل راٹون‘ نے بدنام زمانہ سینالوا کارٹل کے سابق باس کی سنہ 2017 میں امریکہ حوالگی کے بعد مبینہ طور پر اپنے والد کے آپریشنز کو چلانے میں مدد کی تھی۔

حکومت کے مطابق 32 سالہ اوویڈیو گوزمان کو جمعرات کو چھ ماہ کے دوران حاصل کی گئیں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمال مغربی شہر کلیاکن سے گرفتار کیا گیا اور ایک فوجی طیارے میں میکسیکو سٹی لے جایا گیا۔میکسیکو کے وزیر دفاع لوئس کریسینسیو سینڈوول نے میڈیا کو بتایا کہ ’بدقسمتی سے فوج کے 10 اہلکار ڈیوٹی کے دوران جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 قانون شکنی کرنے والے بھی مارے گئے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انفنٹری بٹالین کی کمان کرنے والے کرنل بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔(اوویڈیو گوزمان کی) گرفتاری کے بعد ان کی ٹیم پر حملہ کیا گیا۔35 فوجی اہلکار بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال کے جایا گیا، جبکہ 21 مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا۔لوئس کریسینسیو کا کہنا تھا کہ ایک مسافر طیارہ جو ابھی کولیاکن ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے ہی والا تھا، ساتھ ہی میکسیکو کی فضائیہ کے دو طیارے بھی اس وقت زد میں آئے جب سینالوا کارٹیل کے ارکان نے اپنے باس کو چھڑوانے کے لیے ایک زبردست حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے طیاروں کو ’نقصان پہنچنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔واضح رہے کہ امریکہ نے اوویڈیو گوزمان کی گرفتاری کے لیے اطلاعات فراہم کرنے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button