تلنگانہ کی خبریں

ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑمیں بلدیہ عہدیدروں کے ناشائستہ رویہ سے خاتون فوت

sangareddy news

حیدرآباد ( اُردو دنیا نیوز)ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑکے بلدیہ عہدیداروں کے ناشائستہ رویہ سے ایک خاتون کی جان چلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سنگاریڈی کے نارائن کھیڑ میں مکانات کا محصول ادا نہ کرنے پر بلدیہ عہدیداروں نے موڈا بھومماں کے مکان کے روبرو بلدیہ عملہ نے کچرا لاکرڈال دیا ۔ اور اس کی ویڈیو بناکر سوشیل میڈیا میں وائر ل کردی ۔بلدیہ نارائن کھیڑمیں کے عہدیداروں کے ناشائستہ رویہ اور اپنی بے عزتی سے دلبردشتہ ہوگی اور اسکی طبیعت بگڑ گئی آج صبح دواخانے منتقل کرنے کے دوران ہی وہ فوت ہوگئی۔ خاتون کے فوت ہونے جانے کے بلدیہ کمشنر سرنیواس اور بلدیہ عملہ کے رویہ پر مقامی عوام کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں فوراً معطل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button