شدت پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کی ہدایت عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتار ے جائیں
قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے،
مقبوضہ بیت المقدس ، 9جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل کے نئے وزیر برائے سلامتی امور ایتمار بن گویر نے عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی ہے۔ بن گویر نے ایک بیان میں کہا کہ "قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے، اس لیے میں نے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کیخلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
عبرانی اخبار ہارٹز نے اتوار کی شام اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ بین گویر کا یہ فیصلہ 1948 کی سرزمین کے قصبے عارہ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے متعلق آیا ہے۔یہ تقریبات اسرائیلی جیل میں 40 سال گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی آزادی کا جشن منانے کے لئے منعقد کی جارہی ہیں۔



