بین الاقوامی خبریںسرورق

دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص کو اپنے ہی جزیرے میں تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ

لیری ایلیسن ،جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا کا چھٹا امیر ترین آدمی ہے، نے دہائیوں قبل لانائی جزیرہ 300 ملین ڈالر میں خریدا تھا

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص Larry Ellison کو اپنے ہی جزیرے پر تیز رفتارگاڑی چلانے پر جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ لیری ایلیسن ،جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دنیا کا چھٹا امیر ترین آدمی ہے، نے دہائیوں قبل لانائی جزیرہ 300 ملین ڈالر میں خریدا تھا ۔ اس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے اسٹاپ کا نشان عبور کیا اور نہ تو رفتار کم کی اور نہ ہی گاڑی روکی۔ جب ٹریفک پولیس نے اسے پکڑ کر یہ بتایا تو اس نے معافی مانگ لی لیکن ٹریفک پولیس نے کہا کہ معافی سے کام نہیں چلے گا اور اسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اوریکل کارپوریشنز Oracle Corporation کے شریک بانی، لیری ایلیسن مینیلے روڈ پر اپنی زعفرانی رنگ کےکار کو تیز رفتاری سے چلا رہے تھے۔ یہ سب ایک کیمرے میں ریکارڈ کیا گیا اور پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ انہوں نے قواعد کی خلاف ورزی قبول کرتے ہوئے معافی بھی مانگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو فوٹیج میں ٹریفک پولیس کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مسٹر ایلیسن، ہم نے آپ کو اس لیے روکا کیونکہ آپ نے اسٹاپ کا نشان عبور کیا اور آپ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے۔

اس پر ایلیسن نے جواب دیا کہ اگر میں نے ایسا کیا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔ وہ لنائی جزیرے Hawaiian island کے 98% کے مالک ہیں، جسے انھوں نے دہائیوں قبل 300 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ ٹریفک پولیس ایلیسن سے یہ بھی پوچھتی ہے کہ آپ اتنی تیز رفتاری سے گاڑی کیوں چلا رہے تھے، ایلیسن نے جواب دیا کہ ایسی کوئی خاص بات نہیں لیکن مجھے اپنے بچوں کے ساتھ رات کے کھانے کے لیے جلدی گھر پہنچنا تھا۔

اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ان سے ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن اور انشورنس دستاویزات بتانے کے لیے کہا لیکن ایلسن نے کہا کہ ان کے پاس وہ تمام دستاویزات نہیں ہیں۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار نے چالان ان کے حوالے کر دیا۔ فوربس کے مطابق ایلیسن کے پاس 108.3 بلین ڈالر کے اثاثے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button