
دہلی میں سردی کا قہربرقرار

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)دہلی میںپیر کی صبح سردی رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوگیا۔ اتوار کے روز دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاتھا ۔
درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت رواں سیزن کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق صفدرجنگ ویدھ شالہ میں پیر کو صبح کم از کم درجہ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق پالم ویدھ شالہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



