تباہ ہونے سے قبل نیپالی طیارے کے اندر کی ویڈیو منظر عام پرآ گئی
نیپال میں تین دہائیوں کے دوران پیش آنے والا یہ سب سے بدترین فضائی حادثہ تھا۔
کھٹمنڈو، 16جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) تباہ ہونے والے نیپالی طیارے کے ایک مسافر نے طیارے کے گرنے اور آگ لگنے سے چند لمحات قبل اپنے فون کیمرہ سے ایک ویڈیو کلپ بنایا جو منظر عام آ گیا۔ اتوار کی صبح طیارے تباہ ہوا تھا اور اس میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے۔ایک ویڈیو کلپ میں مسافروں میں سے ایک مسافر طیارے کے اندر اور باہر کے مناظر کی ویڈیو بنا رہا اور مسکراتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے چند لمحے بعد طیارہ گر جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔ ہوائی جہاز گرنے اور کلپ کے آخری سیکنڈوں میں شعلے نمودار ہوتے بھی دکھائی دئیے۔دوسری طرف نیپال کی "یٹی” ایئرلائنز نے طیارے میں سوار تمام 72 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
نیپال میں تین دہائیوں کے دوران پیش آنے والا یہ سب سے بدترین فضائی حادثہ تھا۔فوج کی طرف سے اس کی جزوی طور پر تصدیق کی گئی کیونکہ اس کے ترجمان نے بتایا کہ 29 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور طیارے کے حادثے کی جگہ پر اب بھی 33 دیگر لاشیں موجود ہیں۔نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ اتوار کی صبح وسطی نیپال میں پوکھرا کے مقامی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ شہر دنیا بھر سے مذہبی زائرین کے لیے ایک گیٹ وے ہے۔فوج کے ترجمان کرشنا پرساد پنڈاری نے اے ایف پی کو بتایا کہ طیارہ ایک وادی میں گرا، اس لیے نعشوں کو نکالنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
The Air hostess in #YetiAirlinesCrash
Live life to the fullest as long as you are alive because death is unexpected!
Just sharing TikTok video of Air Hostess Oshin Magar who lost her life in #NepalPlaneCrash today
जहां भी रहो ऐसे ही रहो!
Rest in Peace !!💐#Nepal #planecrash pic.twitter.com/Bh6DBDnhnt— Deep Ahlawat 🇮🇳🎭 (@DeepAhlawt) January 15, 2023
🚨Trigger Warning.
The guy who’s shooting this is from Ghazipur India. Moments before the crash. pic.twitter.com/hgMJ187ele
— Gabbar (@GabbbarSingh) January 15, 2023



