سرورققومی خبریں

راجستھان :محبت میں دیوانہ وار فرار ہونے والے داماد اور ساس کو پکڑ لیا گیا

راجستھان کے سروہی میں ایک دوسرے کی محبت میں دیوانہ وار فرار ہونے والے داماد اورساس کو پکڑ لیا گیا ہے۔

راجستھان:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) راجستھان کے سروہی میں ایک دوسرے کی محبت میں دیوانہ وار فرار ہونے والے داماد اورساس کو پکڑ لیا گیا ہے۔ لوگوں نے اسے 15 دن کے بعد پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس کے بعد دونوں نے مندر میں عہد کیا کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے۔ پولیس نے بتایا کہ گھر سے فرار ہونے کے بعد دونوں سمیر پور چلے گئے تھے۔ جہاں سے وہ پالی چلے گئے اور پھر وہاں مزدور کی حیثیت سے رہنے لگے لیکن دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جس کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں نے اسے پہچان لیا اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

داماد کے ساتھ فرار ہونے والی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر شراب کا عادی تھا۔ وہ شراب پی کر اس سے لڑتا تھا۔ اس سے تنگ آکر وہ اپنے داماد کے ساتھ چلی گئی لیکن اب وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ محبت کرنے والے جوڑے ساس اور داماد نے مندر میں سب کے سامنے دوبارہ ایسا نہ کرنے کی قسم کھائی۔ دونوں نے عہد کیا ہے کہ ساس اپنے شوہر رمیش کمار اور داماد نارائن جوگی اپنی بیوی کے ساتھ رہیں گی۔

یکم جنوری کو ضلع سروہی کے انادارا تھانے کے علاقے سیاکارا گاؤں سے 40 سالہ ساس اور 27 سالہ داماد فرار ہو گئےتھے۔اس واقعہ کے بعد متاثرہ کے سسر نے ملزم داماد نارائن جوگی کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ جس کے بعد پولیس اسے ڈھونڈ رہی تھی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ سوشیل میڈیا میں تصویر وائرل ہونے کے بعد مقامی لوگوںنے ان دونوں کی شناخت کرکے پولیس کو اطلاع دی،اسطرح وہ پولیس کی گرفت میں آ گئے۔

داماد نے سسر کو خوب شراب پلائی اور اپنی ساس کے ساتھ فرار

متعلقہ خبریں

Back to top button