بین الاقوامی خبریںسرورق

امارات میں شوہر کو اہلیہ کی فوٹو گرافی کا شوق مہنگا پڑ گیا، 5 ہزار درہم جرمانہ

امارات میں فوٹو گرافی کا جنون مہنگا پڑ گیا

دبئی، 17جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)امارات میں فوٹو گرافی کا جنون مہنگا پڑ گیا۔ دبئی کی عدالت نے اہلیہ کی شکایت پر شوہر پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی عدالت نے اپنی نوعیت کیعجیب و غریب کیس کی سماعت کی۔ایک یورپی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف نجی زندگی میں مداخلت کی شکایت درج کرائی اور موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر فوٹو گرافی کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے۔ منع کرنے کے باوجود نامناسب حالات میں تصویر لیتا ہے۔

غصے اور رونے کی صورت میں بھی فوٹو گرافی کا شوق رہتا ہے۔یورپی خاتون کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ زبانی اور ایس ایم ایس کرکے شوہر کو ایسا کرنے سے منع کیا لیکن وہ یہ سب کچھ اپنا اختیار مانتے ہوئے کررہا ہے۔خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے شوہر نے گھر میں جگہ جگہ سی سی کیمرے لگائے ہوئے ہیں پوچھنے پر اس کی وجہ گھریلو عملے کی نگرانی کو قرار دیا۔جب کبھی میں سی سی کیمرے آف کردیتی ہوں تو شوہر ناراض ہوجاتا ہے۔ عدالت میں شوہر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ’ اس کی اہلیہ نے دروغ بیانی سے کام لیا۔

اس کی وجہ ذاتی اختلافات ہیں۔دبئی پولیس کے ماتحت فوجداری شواہد کے ادارے نے سی سی کیمروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ شوہر موبائل کی میموری میں اپنی اہلیہ کی تصاویر سٹور کیے ہوئے ہے۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر شوہر کیخلاف 5 ہزار درہم جرمانہ اور وکیل کی فیس کی رقم ادا کرنے کا پابند بنایا۔ علاوہ ازیں سول کورٹ سے معاوضے کی درخواست پیش کرنے کا اختیار بھی خاتون کو دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button