سعودی عرب میں ننھے پرستار نے کرسٹیانو رونالڈو کو حیران کردیا -ویڈیو ملاحظہ کریں
سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کا اپنی ہی طرح جشن منانے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔
ریاض ، 17جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کا اپنی ہی طرح جشن منانے کا انداز دیکھ کر حیران رہ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی فٹ بال کلب النصر میں شامل برازیل کے کھلاڑی اینڈرسن ٹیلسکا (Anderson Talisca) کے بیٹے نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرسٹیانو رونالڈو کی موجودگی میں اسٹار فٹ بالر نے گول کرنے کے بعد جشن منانے کے انداز کی نقل کی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ننھے مداح کے انداز کو دیکھ کر حیرانی کا اظہار کرتے ہیں اور فورا ً ہی خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈریسنگ روم میں موجود دیگر کھلاڑی بھی خوشی کا اظہارکر کے بچے کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو برازیل کے فٹ بالر اینڈرسن ٹیلسکا کی اہلیہ نے بنائی ہے۔
Anderson Talisca’s son showing his siuuuuu to @Cristiano 💛😎
🎥 IG/marialauraesamueldavi0924 pic.twitter.com/n9oyY1Q6cC
— 433 (@433) January 15, 2023



