سرورققومی خبریں

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستانی خاتون سے دوسری شادی کرلی، حسینہ پارکر کے بیٹے کا انکشاف

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستانی خاتون سے دوسری شادی کرلی

ممبئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم نے پاکستانی خاتون سے دوسری شادی کرلی۔ یہ انکشاف حسینہ پارکر (داؤد کی بہن) کے بیٹے نے ستمبر 2022 میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے کیا تھا۔حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ کے بیان کے مطابق انڈر ورلڈ ڈان نے ابھی تک اپنی پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی ہے۔تحقیقاتی ایجنسی نے کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے اور داؤد ابراہیم کے دہشت گرد نیٹ ورک کے سلسلے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ایجنسی نے معاملے کے سلسلے میں عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کی تھی۔

علی شاہ نے این آئی اے کو بتایا کہ داؤد ابراہیم نے ابھی تک اپنی پہلی بیوی مہہ جبین شیخ کو طلاق نہیں دی ہے۔ شاہ کے مطابق داؤد کی دوسری شادی بھی تفتیشی ایجنسیوں کی توجہ مہہ جبین سے ہٹانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔علی شاہ نے کہا کہ وہ جولائی 2022 میں داؤد ابراہیم کی پہلی بیوی سے دبئی میں ملے تھے، جہاں انہوں نے انہیں داؤد کی دوسری خاتون سے شادی کے بارے میں بتایا تھا۔۔اس نے مزید دعویٰ کیا کہ مہ جبین شیخ ہندوستان میں داؤد کے رشتہ داروں سے واٹس ایپ کال کے ذریعے رابطہ رکھتی ہیں۔حسینہ پارکر کے بیٹے علی شاہ نے بھی این آئی اے کو داؤد ابراہیم کے ٹھکانے کے بارے میں بتایا اور دعویٰ کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان اب کراچی میں رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button