ایک شخص خطرناک کنگ کوبرا کو دم سے کنٹرول کر رہا تھا، پھر ایسا ہی کچھ ہوا، ملاحظہ کریں سانپ کی وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر سانپوں سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں کئی ویڈیوز خطرناک اور کئی مضحکہ خیز ہیں
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سوشل میڈیا پر سانپوں سے متعلق کئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں کئی ویڈیوز خطرناک اور کئی مضحکہ خیز ہیں جب کہ کچھ لوگ سانپوں کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔ایک ایسا ہی ویڈیوکنگ کوبرا جیسے خطرناک سانپوں کے ساتھ تفریح کرتےوائرل ہورہا ہے، لوگ اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ایک ہریش نامی نوجوان کو کنگ کوبرا کو قابو کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ آس پاس گاؤں والوں کا ہجوم ہے۔ کچھ لوگ اس خطرناک منظر کو دیکھ رہے ہیں تو کچھ اسے کیمرے میں قید کر رہے ہیں۔ ہریش سانپ کو اس کی دم سے پکڑتا ہے اور اسے قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن دیوہیکل کوبرا فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ ہریش کے چنگل سے خود کو آزاد کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔جب وہ کامیاب نہیں ہوتا ہے، تو وہ تیزی سے مڑ کراپنے پھن سے حملہ کرتا ہے۔ یہ دیکھ کرنوجوان پیچھے ہٹ گیا۔ تاہم، وہ دوبارہ سانپ کو دم سے پکڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ویڈیو اسی پر ختم ہوتی ہے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے۔
اس خطرناک دیوہیکل سانپ کو پکڑنے کی یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف the_king_of_snake نے 3 دسمبر کو پوسٹ کی تھی جسے اب تک 8 لاکھ 94 ہزار سے زائد ویوز اور 67 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔ وائرل کلپ دیکھ کر تمام صارفین حیران رہ گئے۔
لوگوں نے پوچھا آپ یہ کیسے کرتے ہیں؟ اس کے بعد کچھ صارفین نے ہریش نامی اس نوجوان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔ بعض نے کہا کہ یہ کنگ کوبرا ہے جو انسان کو کاٹ لے تو پانی بھی نہیں مانگتا۔ اس لیے یہاں ہمارا مشورہ یہی ہوگا کہ سانپ کے ساتھ ایسی حرکت کرنے کا سوچنا بھی مت، ورنہ حالات سنگین ہو سکتے ہیں اور جان بھی جا سکتی ہے۔
View this post on Instagram



