بین ریاستی خبریں

’میں دوبارہ آؤنگا‘ کہنے والے فڈنویس کے خواب کو پورا ہونے میں مزید 25سال لگیں گے: نواب ملک

’میں دوبارہ آؤنگا‘ کہنے والے فڈنویس کے خواب کو پورا ہونے میں مزید 25سال لگیں گے: نواب ملک

ممبئی:(اردودنیا.اِن)این سی پی کے قومی ترجمان واقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے ریاست کے حزبِ مخالف لیڈردیوندر فڈنویس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’میں دوبارہ آؤنگا‘ کہنے والے فڈنویس کو اقتدار میں آنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں مزید 25سال لگیں گے۔

نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم پانسہ پھینکے والے ہیں، لیکن وہ کون سا پانسہ ہے؟ہمیں نہیں معلوم۔ نواب ملک نے کہا کہ گزشتہ 22برسوں سے نرائن رانے وزیراعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں پانسہ پھینکنا نہیں آیا اور وہ وزیراعلیٰ نہیں بن سکے۔ اب ان کے ساتھ دیوندرفڈنویس آگئے ہیں ، وہ بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

خواب دیکھنا ان کا حق ہے لیکن ’میں دوبارہ آؤنگا‘ کا نعرہ لگانے والے فڈنویس وزیراعلیٰ بننے کا جو خواب دیکھ رہے ہیں، اسے پورا ہونے میں ابھی مزید 25سال لگیں گے۔ کیونکہ ادھوٹھاکرے نے حکومت سازی کے وقت ہی کہہ دیا تھا کہ یہ حکومت پانچ سال نہیں بلکہ 25سال تک چلنے والی ہے اور وہی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button