سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

آکوبریشر 5 رگیں جن سے ذیابطیس کنٹرول ہوتا ہے

ذیابطیس کے مرض میں مریض کے ذہن میں یہ سوال ضرور گونجتا ہے کہ کیا شوگر ایک خطرناک مرض ہے؟

ذیابطیس کے مرض میں مریض کے ذہن میں یہ سوال ضرور گونجتا ہے کہ کیا شوگر ایک خطرناک مرض ہے؟، اس کا جواب ہے جی ہاں اور جی نہیں کیونکہ اگر آپ کی شوگر کنٹرول میں نہیں ہے تو جی ہاں کیونکہ خون میں بڑھی ہوئی شوگر آپ کے سارے جسم کو ہی متاثر کرتی ہے خاص طور پر دل، آنکھوں، گردوں اور اعصاب کو شدید متاثر کرتی ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اگر یہ شفا نہیں بھی پاتی تب بھی اسے کنٹرول کیا جاسکتا۔
ماڈرن دنیا میں جہاں ایلوپیتھی ذیابطیس کو صرف کنٹرول کرنے کے لئے میٹفورمن جیسی ادویات اور انسولین وغیرہ کا استعمال کر رہی ہے کیونکہ اس کے پاس ابھی اس مرض کا کوئی مستقل علاج موجود نہیں وہاں 100 سال قبل مسیح سے بھی پرانے چینی طریقہ علاج اکوپنکچر اور اکوپریشر کے ماہرین اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اس مرض کو مکمل ٹھیک کر سکتے ہیں۔

آکو پریشر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے طریقہ علاج میں ادویات کی بجائے جسم کی اپنی انرجی کو جسم کے خاص پریشر پوائنٹس جنہیں انرجی گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے پر دبا کر رن رگوں میں بہتا ہوا انرجی پریشر روکنے سیجسم کو سکون ملتا ہے اور اس سے بہت سے امراض کو شفا ملتی ہے۔اس آرٹیکل میں آکوپریشر کے ماہرین کے بتائے ہوئے جسم کے 5 ایسے پریشر پوائنٹس کو شامل کیا جا رہا ہے جن کے دبانے سے آکوپریشر کے ماہرین کے مطابق ذیابطیس کے مرض میں آرام آتا ہے۔

ہیگو پریشر پوائنٹ: یہ پوائنٹ انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان جہاں انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کی ہڈی ملتی ہے اْس سے تھوڑا اوپر موجود ہوتا ہے اور اس پوائنٹ کو ہیگو پوائنٹ کہا جاتا ہے اور آکوپریشرکے ماہرین کے مطابق اسے دبانے سے جہاں خون میں گلوکوز لیول کنٹرول رہنے میں مدد ملتی ہے وہاں دانت درد، کمر درد، کاندھوں کی درد اور سردرد میں فوری کمی آتی ہے۔

اس پوائنٹ کو دونوں ہاتھوں پر روزانہ پانچ منٹ انگوٹھے سے ہلکی اور درمیانی قوت کے ساتھ دبائیں اور ساتھ میں انگوٹھے کو گول شکل میں رب کریں۔

سائیڈ کلائی پریشر پوائنٹ: یہ پریشر پوائنٹ کلائی پر تھوڑا سائیڈ پر اْس مقام پر ہے جہاں اْلٹے ہاتھ پر چھوٹی انگلی دائیں طرف ہوجائے اور دائیں ہاتھ پر بائیں طرف ہو جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انرجی گیٹ وے سیدھا دل سے جْڑا ہْوا ہے اور اسے دبانے سے دل پر سے سٹریس ختم ہوتی ہے اور یہ چیز براہ راست ذیابطیس کے مرض میں شفا کا سبب بنتی ہے۔اس پوائنٹ کو روزانہ دونوں کلائیوں پر ڈھائی ڈھائی منٹ تک انگوٹھے سے پریشر ڈالیں اور ساتھ میں اس کا انگوٹھے سے مساج کریں۔

تھری مائل پوائنٹ: یہ پوائنٹ دونوں ٹانگوں پر گھٹنے کی ٹوپی کے نیچے درمیان سے تھوڑا سائیڈ پر ہوتا ہے اور اس کو دبانے سے جسمانی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گیٹ وے سیدھا پیٹ سے جْڑا ہے اس سے پیٹ درد، جی متلانا، اْلٹی اور ہاضمے کے امراض میں سکون ملتا ہے اور اس سے خْون میں بڑھی ہْوئی شوگر کم ہوتی ہے۔

اس پوائنٹ کو دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں سے روزانہ تین سے پانچ منٹ ہکے اور درمیان پریشر سے دبائیں اور ساتھ میں انگوٹھے کو گْھوما کر مساج کریں۔

بیگ رش: دونوں پاؤں پر انگوٹھے کے بڑے جوڑ اور پاؤں کی بڑی اگلی کے درمیاں یہ پوائیٹ بگ رش کہلاتا ہے اور اسے دبانا ہائپرٹینشن، ذیابطیس اور بے نیندی کی شکایت کے علاوہ آنکھوں کی تھکاؤٹ، سردرد اور پیر درد میں آرام کا باعث بنتا ہے۔

بی 54 پریشر پوائنٹ: یہ پوائنٹ ٹانگوں کے پیچھے گھٹنوں کے جوڑوں کے درمیان سے تھوڑا نیچے اور پنڈلی کے مسلز کے اوپر موجود ہے اور اسے دبانہ مثانے کو تقویت دینے کا باعث بنتا اور اس سے جسم کے فاضل مادے بہتر طریقے سے خارج ہوتے ہیں اور بار بار پیشاب کا آنا جیسی بیماری جو شوگر کا باعث بھی ہو سکتی کو آرام آتا ہے۔اس پوائنٹ کو دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں سے روزانہ پانچ منٹ تک دبائیں ہلکے اور درمیانے پریشر سے بائیں اور مساج کریں۔

نوٹ: آکو پریشر کے ماہرین کے پاس ان پوائنٹس کی کوئی سائنٹیفک تھیوری نہیں ہے مگر جدید میڈیکل سائنس اپنی تحقیقات میں اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ جسم پر مساج کرنا بہت سے امراض خاص طور پر ہائپرٹینشن، ڈپریشن، اعصابی تناؤ، دل اور دردوں وغیرہ میں انتہائی مْفید ثابت ہوتا ہے اور ان بیماریوں کا ذیابطیس سے گہرا تعلق ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button