
نئی دہلی ،19جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سراج ان دنوں شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے ونڈے کرکٹ میں ان کے اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ وہ ونڈے کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کے اہم گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ 2022 کے اس کے اعداد و شمار حیران کن ہیں۔ درحقیقت 2022 سے سراج نے ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ ڈاٹ گیندیں کی ہیں۔ سراج نے 2022 سے اب تک کل 606 ڈاٹ گیندیں پھینکی ہیں۔سراج کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے بولر عقیل حسین ڈاٹ بال کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 2022 سے اب تک کل 551 گیندیں کی ہیں۔ اور الزاری جوزف اس معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد سے انہوں نے ون ڈے میں کل 534 ڈاٹ گیندیں کی ہیں۔
سراج نے بہترین بولنگ اوسط کے معاملے میں ٹیم کے اسٹار گیند باز جس پریت بمراہ کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کم از کم 150 اوورز کے بعد بمراہ کی بولنگ اوسط 24.30 تھی۔اب سراج اس معاملہ میں 21.02 کی اوسط کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔محمد سراج نے ہندوستانی ٹیم کے لیے تینوں فارمیٹ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لیے 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ سراج نے اب تک 15 ٹیسٹ میچوں میں 30.39 کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 20 ون ڈے میچوں میں 20.02 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 8 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلتے ہوئے انہوں نے 26.26 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کی اکانومی ریٹ9.18 رہی ہے۔



