سرورقفلمی دنیا

نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف میرا برین واش کیا،سکیش چندر شیکھر کا دعویٰ

نورا فتیحی چاہتی تھی کہ میں جیکولین فرنینڈس کو چھوڑ دوں اور اسے ڈیٹ کروں

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)نورا فتحی کا حالیہ بیان اس وقت آیا جب وہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں اور جبری وصولی کے معاملے میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نورا فتیحی نے انکشاف کیا کہ مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھر نے ان سے بڑے گھر اور پرتعیش طرز زندگی کا وعدہ کیا تھا اگر وہ ان کی گرل فرینڈ بننے پر راضی ہو جائیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق۔ مبینہ طور پر اداکار نے دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں یہ بیان دیا۔ نورا فتحی کےحالیہ بیان کے جواب میں سکیش نے ایک بیان جاری کیا ہے اور نورا فتحی کے بارے میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت پر ہیں جبکہ نورا فتیحی کو اس کیس میں پہلے ہی کلین چٹ مل چکی ہے۔200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندرا شیکھر کا کہنا ہے کہ سلیبریٹی نورا فتیحی نے ان کا مائنڈ واش کیا، وہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے جلتی تھیں اور خود کیساتھ ڈیٹنگ کا اصرار کرتی رہتی تھی۔کیس کے مرکزی ملزم سکیش چندرا شیکھر نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ سلیبریٹری نورا فتیحی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے جلتی تھ

سکیش کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’نورا فتیحی نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے متعلق میرا برین واش کیا، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ میں جیکولین کو چھوڑ کر ان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنے لگوں۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نورا انہیں دن میں دس مرتبہ کال کرتی تھیں اور اگر وہ کسی بھی کال کا جواب نہ دیں تو نورا بغیر رکے کال کرتی رہتی تھیں۔

شیکھر کا کہنا تھا میرے اور جیکولین کے سنجیدہ نوعیت کے تعلقات تھے۔ میں نے نورا کو نظرانداز کرنا شروع کردیا، لیکن وہ مسلسل کالز کرکے مجھے پریشان کیا کرتی تھی۔ سکیش نے کہا ’نورا نے اپنے ایک رشتہ دار بابی کی مدد کی درخواست کی کہ میں اس کے لیے میوزک پروڈکشن کمپنی بناؤں، جو میں نے ان کے لیے کیا بھی۔‘اس کا کہنا تھا کہ ’نورا انہیں عالمی شہرت یافتہ برانڈ کےبیاگس اور زیورات کی تصاویر بھیجا کرتی تھیں جنہیں خریدنے کی ان کی خواہش تھی، میں نے انہیں یہ چیزیں لے کر دیں جو وہ آج بھی استعمال کرتی ہیں۔‘سکیش نے کہا آپ نورا سے کہیں کہ وہ ان ہینڈ بیاگس کا ایک بھی خریدی کابل دکھا دیں،میرا دعویٰ ہے کہ وہ ایسا نہیں کرسکیں گی کیونکہ ان کے پاس ان بیاگس کا کوئی بل نہیں ہے جن کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔خیال رہے کہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں دہلی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے سپلیمنٹری چارج شیٹ جمع کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button