
امارات میں پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان
اس سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے
دبئی،23جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔الامارات الیوم کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہاکہ رمضان کاچاند منگل 21 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد رات نو بج کر 23 منٹ پر طلوع ہوگا۔بدھ 22 مارچ کو شعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور جمعرات 23 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔
فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے عید الفطر کے حوالے سے بتایا کہ شوال کا چاند جمعرات 20 اپریل کو صبح 8 بج کر 30 منٹ پر طلوع ہوگا۔ غروب آفتاب کے وقت مغربی افق پر چار ڈگری بلندی پر نظر آئے گا۔ سورج غروب ہونے کے تقریبا 22 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ عید کاپہلا دن جمعہ 21 اپریل کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال رمضان کے پہلے اورآخری روزے میں تقریبا 40 منٹ کا فرق ہوگا۔ پہلا روزہ آخری روزے کے مقابلے میں چھوٹا اور آخری روزہ لمبا ہوگا۔ پہلا روزہ تقریبا 12گھنٹے 16منٹ اور آخری روزہ 12 گھنٹے 54 منٹ کا ہوگا۔



