جرائم و حادثات

ریلنگ توڑ کر کار 35 فٹ نیچے گری، 3 ہلاک، کار کے پرخچے اڑگئے

ریلنگ توڑ کر کار 35 فٹ نیچے گری، 3 ہلاک، کار کے پرخچے اڑگئے

گاڑی

جبل پور:(اردودنیا.اِن)اتوار کی شب ضلع میں نیشنل ہائی وے 30 پر ایک شدید حادثہ پیش آگیا، رات گئے دو بجے تیزرفتار اسکارپیو فلائی اوور کی ریلنگ توڑ کر تقریبا 35 35 فٹ نیچے جاگری ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

گاڑی میں سوار تین دوست موقع پر ہی ہلا ک ہوگئے۔ اسی دوران دو دیگر دوست کو شدید چوٹیں آئیں۔ ایک کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اسے میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے۔ اطلاع مطابق شیکھر (30) ، اس کا دوست اکھلیش ٹھاکر (18) سنی پٹیل (21) سونو گپتا (28) کنارک مالی (25) اپنے دوستوں کے ساتھ ڈھابہ پر تقریبا 12.30 بجے چائے پینے گئے تھے،وہ رات تقریبا 2 2 بجے سے گھر لوٹ رہے تھے۔

جب مدھولی بائی پاس این ایچ 30 فلائی اوور کے قریب آئے تو گاڑی بے قابو ہوکر فلائی اوور کی ریلنگ توڑتے ہوئے گاڑی 35 فٹ جاگری ۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے ،تینوں نوجوانوں کا سرکا حصہ سڑک پرجاگرا۔ شیکھر ، اکھلیش اور سنی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ، جبکہ رنکو کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ حادثہ میں ہلاک لڑکوں کی لاش پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button