آج سے خیرات دینا بند ۔خیرات کی جگہ شیو بھوجن کارڈ
(سیّد غفران شولآپور)۔۔ بھیک مانگنا ایک پیشہ بن گیا ہے۔ بغیر محنت کےآسانی سے کمائی ہو جاتی ہے جو لوگ محتاج ہے، معذور ہے، انکا بھیک مانگ کر پیٹ بھرنا سمجھ میں آتا ہے مگر اپنی معذوری کو ہتھیار بنا کر بھیک مانگنا ایک پیشہ کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ آج کل ٹرافک سگنل پر بس رکتے ہی ہاتھ آگے آجاتا ہے بھیک میں 5۔ 10 روپئے سے کم دینا بھی مشکل ۔۔
عطار سنگھٹنا کولہاپور کی پہل
عطار سنگھٹنا کولہاپور کے اِس پہلے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ بھیک نہ دیتے ہوئے ان مانگنے والوں کو ‘شیو بھوجن کارڈ’ دینا شروع ہو چکا ہے ۔کارڈ دو اور پیٹ بھر کھانا کھاؤ۔ یہ بھوجن کوپن شہر کے بازاروں میں ہوٹل مالکان، دوکاندار، سماجی تنظیموں وغیرہ کو دیا جا رہا ہے ۔ اِس بہترین خدمت کو وزیرِ صحت رجیندرا پا ٹل يدراؤکر، جے سنگھ پور کے ڈپٹی مئیر سنجے پاٹلنے خوب سراہا۔ کوپن وزیرِ صحت راجیندر پاٹل يدراؤکر کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔موصوف نے ارشاد عطار ضلعی صدر ، عابد عطار شیرول تعلقہ صدر، فیروز عطار سابق صدر کولہاپور ضلع کو مبارکباد دی ہے۔
عطار سنگھٹنا مہاراشٹرا کی بنیاد پانچ سال قبل نور محمد عطار ناسک روڈ کی قیادت میں رکھی گئی۔اس سے پہلے اس تنظیم کی طرف سے مہاراشٹر بھر میں سماجی، فلاحی کام کئے گئے ہیں تنظیم کے اہم رُکن بشیر عطار موہول نے ہم سے بات کرتے ہوئے یہ تفصیلی معلومات دی اور کس طرح سے یہ کوپن دیئے جاتے ہیں بھیک کے بدلے کھانا اور پانی یہ میسیج عطار سنگھٹنا کے ہر تعلقہ ، گاؤں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔






