اسپورٹسسرورق

ڈبلیو پی ایل ٹیموں کی نیلامی: 5 ٹیمیں 4670 کروڑ میں ہوئیں فروخت ،تین آئی پی ایل فرنچائزز کو بھی ملی کامیابی

آئی پی ایل کے ویمنز ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی آج ممبئی میں نیلامی ہوئی۔ اسے بھی ایک نام دیا گیا

ممبئی ، 25جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) آئی پی ایل کے ویمنز ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی آج ممبئی میں نیلامی ہوئی۔ اسے بھی ایک نام دیا گیا۔ یہ لیگ اب ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) کے نام سے جانی جائے گی۔ پہلے سیزن کے لیے اس میں 5 ٹیمیں رکھی گئی ہیں۔ ان 5 ٹیموں کے لیے کل 17 کمپنیوں نے بولی لگائی جس میں 7 آئی پی ایل فرنچائز بھی شامل ہیں۔ آخری میں تین آئی پی ایل فرنچائزز اور دو دیگر کمپنیوں کو کامیابی ملی۔بی سی سی آئی نے ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے 10 مقامات کا تعین کیا تھا۔ ان میں سے ٹیموں کی نیلامی 5 مقامات کی بنیاد پر کی گئی جس میں سب سے زیادہ بولی لگائی گئی۔ اڈانی گروپ کی کمپنی نے احمد آباد کے لیے سب سے بڑی بولی لگائی۔

ویمنز پریمیئر لیگ کی فرنچائز احمد آباد کے لیے 1289 کروڑ میں خریدی گئی۔اڈانی اسپورٹس لائن پرائیویٹ لمیٹڈ نے احمد آباد فرنچائز کو 1289 کروڑ میں خریدا۔ ممبئی انڈینز کی انڈیا ون اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے ممبئی کے لیے بولی جیت لی۔ ممبئی کی فرنچائز 921.99 کروڑ میں خریدی گئی۔ رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے بنگلور فرنچائز کو 901 کروڑ میں خریدا۔ جے ایس ڈبلیو جی ایم آر کرکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، جس کی ملکیت دہلی کیپٹلز کی ہے، نے دہلی کے لیے 810 کروڑ کی بولی لگا کر فرنچائز خریدی۔ لکھنؤ کے لیے کیپری گلوبل ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 757 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگائی۔ اس طرح بی سی سی آئی نے ان 5 ٹیموں کی فروخت سے کل 4670 کروڑ کمائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button