سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

مستعمل طریقۂ علاج,کمر درد کی وجوہات

یہ کمر درد کی وجوہات میں سب سے عام وجہ ہے جو کسی بھاری وزن کے غلط طریقے سے اٹھانے یا کمر کو جھٹکا لگنے سے جنم لیتی ہے

کمر درد ایک عام طور پر ہونے والی جسمانی شکایت ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے شکار ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی کمر کے درد کا شکار ضرور ہوتا ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں میں یہ ایک مستقل شکل اختیار کر لیتی ہے۔کمر درد بہت معمولی علاجی تدابیر سے خود بخود ٹھیک بھی ہو جایا کرتا ہے اور بعض کیسوں میں اس کے علاج کے لئے معالج کے پاس بھی جانا پڑ سکتا ہے جو علاج کے بعد ہو جاتے ہیں۔ بعض ڈاکٹر بعض مریضوں کو آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں۔

پٹھوں کا کھنچاؤ

یہ کمر درد کی وجوہات میں سب سے عام وجہ ہے جو کسی بھاری وزن کے غلط طریقے سے اٹھانے یا کمر کو جھٹکا لگنے سے جنم لیتی ہے۔ یہ بہت زیادہ جسمانی مشقت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔

بیٹھنے کا غلط انداز

کمر کی قدرتی ساخت میں ریڑھ کی ہڈی ایک ستون کا کام کرتی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی دراصل ریڑھ کے مہروں پر مشتمل ہوتی ہے جو ایک دوسرے میں سلسلہ وار پیوست ہوتی ہیں اور ان کے درمیان ایک نرم اسفنج کی طرح کی کُرّی ہڈی ہوتی ہے۔ جسے ڈِسک (Disk) کہتے ہیں۔ اس ڈسک کی کوئی بھی خرابی، مہروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے کمر کے درد کا سبب بنتی ہے۔

گٹھیا

کمر کے مہروں کے جوڑوں کی خرابی سے جنم لینے والی کمر درد کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ بہت سے لوگوں کو کمر درد کی درستی کے لیے کسی لمبے چوڑے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بغیر نسخے کے دستیاب درد دور کرنے کی دوائیں ہی اسے ٹھیک کر دیتی ہیں۔ بہت شدید درد کی صورتوں میں ذرا سخت علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے جو لازمی طور پر کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے اور نگرانی میں ہی ہو نا چاہیے۔

ادویات

کبھی کبھار اور عارضی وجوہات سے اٹھنے والے کمر درد کے لیے غیر سٹیرائڈی سوجن اور درد دور کرنے کی دوائیں جنہیں نسیڈ (NSAID) کہتے ہیں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ بعض اوقات درد دور کرنے کی عام دوا ہی کارگر ثابت ہوتی ہے۔ مگر اس قسم کی دوائیں اس صورت میں بڑی احتیاط سے لینا چاہئیں کہ اگر کسی کا ہاضمہ خراب ہو یا اس کے گردے صحیح کام نہ کرتے ہوں۔ کمر درد کی وجوہات سے نجات کے لیے بغیر نسخہ دستیاب دواؤں تجویز کردہ خوراک اور لمبے عرصے تک لینا نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

مقامی استعمال کی دوائیں

کمر درد کے علاج کے لیے کھانے کی ادویات کے علاوہ مقامی طور پر ملنے کی ادویات کریموں اور مالش کے تیلوں کی صورت میں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ ایسی کریموں میں دافع درد وسوجن اور درد کا احساس ختم کرنے والی دوائیں شامل ہوتی ہیں۔

افیونی مرکبات

شدید کمر درد کی وجہ سے ہونے والی بے سکونی کے علاج کے لئے افیونی مرکبات پر مشتمل دوائیں بھی استعمال کروائی جاتی ہیں۔ لیکن ان کا زیادہ اور لگاتار استعمال ان کا عادی بھی بنا سکتا ہے۔

عضلات کو ڈھیلا کرنے والی ادویات

یہ ادویات ریڑھ کے عضلات میں تناؤ کو دور کر کے کمر درد کی وجوہات کے خاتمے کا کام کرتی ہیں۔

مایوسی دور کرنے والی دوائیں 

مایوسی دور کرنے کی دوائیں گو کسی اور مقصد کے لیے بنی ہوتی ہیں لیکن کمر میں شدید درد کی صورت میں ان کا استعمال بھی کروایا جاتا ہے کیونکہ یہ نظامِ اعصاب کے ان مراکز پر بھی اثر ڈالتی ہیں جو کسی درد کے رد عمل کے اظہار میں کسی مخصوص کردار کی حامل ہوتی ہیں۔ دافع مایوسی ادویات اعصاب سے متعلقہ درد دور کرنے میں مفید ثابت ہو تی ہیں۔

اسٹیرائڈ انجیکشن

بعض ڈاکٹر صاحبان کمر درد کے علاج کے لئے کارٹیسون کے انجیکشن کمر میں لگاتے ہیں۔ تاہم ان کا اثر صرف تین ماہ تک برقرار رہتا ہے اور ان کی پھر سے ضرورت پڑتی ہے۔ یہ اصل علاج بھی نہیں ہے۔

جراحی

کمر درد کے علاج کے لیے جراحی کا استعمال ریڑھ کی ہڈی کی کسی ساختی تبدیلی کو درست کرنے کے لیے ہی بروئے کار لایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button