پانچ شادیاں کرکے نقدی اور زیورات لے کر بھاگنے والے شوہرکی تلاش
اس شخص نے پانچ شادیاں کیں
حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) کچھ خواتین نے حیدرآباد پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہمارے شوہر کو تلاش کریں۔جی ہاں، ایک نہیں دو نہیں۔ اس شخص نے پانچ شادیاں کیں اور اس نے بیویوں سے پیسے اور زیورات لیکر رفوچکر ہوگیا۔ دھوکہ دہی کا علم ہونے پر بیویوں نے پولیس سے رجوع کیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کے آس پاس کے علاقوں بنجارہ ہلز صنعت نگر میں اس نے خواتین کو اپنے جال میں پھنسایا اور ان میں سے پانچوں سے ان کے علم میں لائے بغیر شادی کی اور نقدی اور قیمتی سامان لے کر غائب ہوگیا۔ شوہر کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خواتین نے کئی تھانوں میں شکایت درج کروائی کہ انکا کا شوہر غائب ہے۔
بیویوں کی شکایت پرجب چھان بین کی تو پتہ چلا کے پانچوں خواتین کو ایک ہی شخص کی تلاش تھی۔ بیویوں کو معلوم ہوا کہ انکے شوہر نے پانچ شادیاں کی ہیں جب ان بیویوں کی جانب سے ایک ہی شخص کے خلاف کئی گمشدگی کے مقدمات درج کرائے گئے۔ تھانے میں اس کے ساتھ ہی یہ سب بیویاں متحد ہو گئیں اور ایک فلاحی تنظیم کی مدد سے اپنے دھوکہ باز شوہر کو ڈھونڈنا شروع کر دیا۔



