ارب پتی نیتا امبانی نے شادی کے بعد بچوں کے لیے 7 سال انتظار کیا۔
سوشل میڈیا پر امبانی فیملی سے متعلق ایک خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)عام تاثر یہی ہوتا ہے کہ امیر لوگوں کی زندگی میں ہر سکھ اور خوشی موجود ہوتی ہے، انہیں کوئی پریشان ملتی ہی نہیں ہے، لیکن ایک امیر خاندان ایسا بھی ہے جس نے ایک سخت مشکل کو دیکھا۔سوشل میڈیا پر امبانی فیملی سے متعلق ایک خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امبانی خاندان کی بڑی بہو نیتا امبانی ماں نہیں بن سکتی تھیں۔یہ خبر جب ڈاکٹر نے شادی کے بعد نیتا امبانی کو سنائی، تو خود وہ اور خاندان پر یہ خبر بجلی کی طرح گری تھی۔چونکہ نیتا امبانی کے ڈاکٹر کے مطابق وہ ماں نہیں بن سکتی ہیں، تو اس خبر نے خود نیتا امبانی کو بھی تکلیف اور مشکل میں ڈال دیا تھا، کیونکہ نیتا کی ماں بننے کی خواہش تھی۔
اس کے لیے نیتا نے اسکول لائف میں ایک نظم بھی لکھی تھی، خوش اخلاق اور محبت کرنے والی نیتا کو بچے بے حد پسند تھے، یہی وجہ تھی کہ ان کی سہیلی ڈاکٹر فیروزہ پاریکھ نے اس حوالے سے نیتا کی مدد کی۔فیروزہ نے مجھے نہ صرف شادی کے 7 سال بعد ماں بننے میں مدد کیا، بلکہ ایک نیا طریقہ کار بھی بتایا۔ یعنی ای وی ایف IVF کے ذریعے نیتا امبانی ماں بنی تھیں، اور پھر 7 سال بعد نیتا جڑواں بچوں آکاش اور ایشا کی ماں بنیں۔
قبل از وقت پیدا ہونے والے ان بچوں کی حالت کافی نازک تھی، کمزوری کی وجہ سے نیتا شدید پریشان تھیں، کہ کہیں اولاد کا سکھ واپس چھن نہ جائے، یہی وجہ تھی کہ نیتا نے کاروبار سے بھی چھٹیاں لے لیں، جس سے انہیں بچوں کو سنبھالنے اور ان کے مزید قریب آنے کا موقع ملا۔تاہم تیسرا بیٹا اننت امبانی قدرتی طریقے کار سے پیدا ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد نیتا امبانی کا وزن بھی بڑھ گیا تھا، جس کو لے کر وہ شدید پریشان تھیں۔انیتا امبانی اس لمحے کو یاد کر کے آج بھی جذباتی ہو جاتی ہیں، جب وہ اولاد کی خاطر تڑپتی تھیں، کیونکہ دنیا کی ہر خوشی اور سکھ ہونے کے باوجود وہ ماں بننے کا سکھ حاصل نہیں کر پا رہی تھیں۔



