قومی خبریں

سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی کا عرس جاری، سوا لاکھ زائرین نے ادا کی نماز جمعہ

خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811 ویں سالانہ عرس کے مبارک پر آج نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں تقریباً سوا لاکھ زائرین اور عقیدت مندوں نے نماز جمعہ ادا کی

اجمیر ، 27جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) راجستھان کے اجمیر شریف میں سلطان الہند خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 811 ویں سالانہ عرس کے مبارک پر آج نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں تقریباً سوا لاکھ زائرین اور عقیدتمندوں نے نماز جمعہ ادا کی۔اجمیرشہر قاضی مولانا توصیف احمد صدیقی نے نماز پڑھائی۔ درگاہ میں واقع شاہ جانی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان سے شروع ہوئی اور اس کے بعد خطبہ ہوا۔ ٹھیک 1:30 پر درگاہ کے پیچھے پہاڑی پر واقع بڑے پیر صاحب کی درگاہ سے توپ چلائی گئی جس کے ساتھ سنت ادا کی گئی۔

1.35 پر خطبہ کی اذان دی گئی اور قاضی شہرنے خطبہ جمعہ پڑھا۔ 1.45 پرجمعہ کی نماز باجماعت ادا کی گئی۔اجمیر سے 12 کلومیٹر دور کیاڈ وشرام اسٹال میں درگاہ کمیٹی کی طرف سے بنائے گئے خصوصی ڈومس میں نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اجمیر کے علاوہ، قریبی مسلم اکثریتی علاقوں، پیسانگن، گگوانہ، سومل پور، بیاور وغیرہ کے عقیدتمندوں نے بھی عرس کے دوران نماز جمعہ ادا کی۔نماز جمعہ کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button