قومی خبریں

’بائیکاٹ گینگ‘ کے منھ پر مرکزی وزیر کا طمانچہ: فلموں کیخلاف احتجاج ماحول خراب کرتا ہے، ایسانہیں ہونا چاہیے : انوراگ ٹھاکر

شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان ‘‘کے گانے کے حوالے سے بھی احتجاج دیکھا گیا

نئی دہلی، 27جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ملک میں بالی ووڈ انڈسٹری اور فلموں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک عرصے سے بائیکاٹ کا رجحان جاری ہے۔ حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان ‘‘کے گانے کے حوالے سے بھی احتجاج دیکھا گیا۔ اس معاملے پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی چیزیں نقصان پہنچاتی ہیں اور ماحول کو بھی خراب کرتی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔خبر کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت سافٹ پاور کے طور پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا خواہشمند ہے، اس لیے ایسے واقعات ماحول کو خراب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو فلم سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ متعلقہ سرکاری محکمے سے بات کرے۔

اسے فلم سازوں کے ساتھ ایسے معاملات اٹھانے چاہیے۔انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان ایک سافٹ پاور کے طور پر اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کا خواہاں ہے، ایسے وقت میں جب ہندوستانی فلمیں دنیا کے کونے کونے میں دھوم مچا رہی ہیں، ایسی چیزیں ماحول کو خراب کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو (فلم کے ساتھ) کوئی مسئلہ ہے تو وہ متعلقہ محکمے سے بات کرے جو اسے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تک لے جائے گا، لیکن بعض اوقات کچھ لوگ مکمل طور پر کچھ بھی نہ جانتے ہوئے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے قبل جس کی وجہ سے پریشانی کا سامناہوتاہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔دراصل انوراگ ٹھاکر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) فلم فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر ممبئی پہنچے تھے۔ اس فلم فیسٹیول میں 8 یوریشیائی ممالک کے علاقائی گروپ کی 58 فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے OTT مواد کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مواد کے حوالے سے شکایات موصول ہوتی ہیں ،تاہم تقریباً 95 فیصد شکایات پروڈیوسر کی سطح پر حل کی جاتی ہیں ۔ واضح ہو کہ بائیکاٹ گینگ کو فالو کرنے والے عمومی طور پر رائٹ ونگ ذہنیت کے لوگ ہی ہیں۔ جس کا مشاہدہ سوشل میڈیا پر کئے تبصروں سے کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button