قومی خبریں

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم کیخلاف مقدمہ درج

این سی سی کی وردی پہنے ہوئے کچھ طلباء کا ایک مبینہ ویڈیو اے بی وی پی سے وابستہ طلباء تنظیم کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل کیا

علی گڑھ ، 28جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)یوپی کے علی گڑھ ضلع میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران این سی سی کی وردی پہنے ہوئے کچھ طلباء کا ایک مبینہ ویڈیو اے بی وی پی سے وابستہ طلباء تنظیم کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں طلباء مبینہ طور پر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ اے بی وی پی صدر کی شکایت پر اب اس پر پولیس کی طرف سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم کیخلاف این سی سی کیڈٹس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

اے ایم یو انتظامیہ نے ملزم طالب علم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے معطل بھی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پورے معاملہ کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔دراصل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ این سی سی کے طلبا نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام کے دوران ایک جگہ کھڑے کئی لوگوں نے مذہبی نعرے لگائے۔ ملزم طالب علم کی شناخت این سی سی کیڈٹ وحید الزمان کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزم مغربی بنگال کے مالدہ کا رہنے والا ہے۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی اے کا طالب علم ہے۔ دوسری طرف اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم طالب علم وحید الزماں کیخلاف کارروائی کے بعد کسی بھی طالب علم کے خلاف پولیس کارروائی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button