
نابالغ طالبہ کے ساتھ تین نابالغ طلبا کی زیادتی
ہریانہ: (اردونیا.اِن)ہریانہ کے ضلع حصار میں تین کم سن بچوں نے شرمناک حرکت انجام دے ڈالی۔ تینوں ملزمان کو انسپکشن ہاؤس بھیج دیا گیا ہے۔ان پر 16 سالہ طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
صرف یہی نہیں ، ان تینوں نے جرم کی ویڈیو بنائی اور اسے متاثرہ لڑکی کے والد کے پاس بھیجا ، جس کے بعد یہ معاملہ سامنے آگیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے اس کی شکایت صدر تھانہ میں کی ہے۔ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ نویں جماعت کی طالبہ ہے ۔
نابالغ طالبہ کے ساتھ زیادتی ، ویڈیو بناکر والد کو بھیجی ،ملزمان گرفتار حصار ؍چنڈی گڑھ
6 فروری کی رات اس کے موبائل پر ایک ویڈیو آیا، جس میں دو طلبا کو اپنے بیٹی کے ساتھ جنسی عمل کرتے دیکھا۔ اس وقت ایک ملزم ویڈیو بنا رہا تھا ، یہ سب دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔والد نے بتایا کہ جب اس نے بیٹی سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے ساری بات بتا ئی۔ یہ تینوں نابالغ 23 جنوری کو اسے بہلا کر تالاب کنارے لے گئے ۔
وہاں ان تینوں نے اسے ڈراکرجنسی زیادتی کی۔ اس واقعہ کے متعلق کسی کو خبر کرنے پرمتأثرہ کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ صدر تھانہ داروغہ نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، متأثرہ کو میڈیکل معائنہ کرایا جارہا ہے ، اگر جانچ میں واقعہ کی تصدیق ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، فی الحال نابالغ ملزمان کو انسپکشن ہاؤس بھیج دیا گیا ہے۔



