قومی خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) آج ملک کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کے روز پیٹرول اور پٹرول کی قیمتوں میں 35 ۔35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھ کر 87.34 ہوگئی ہے۔ ڈیزل 77.52 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 93.83 روپئے فی لیٹر ہوگیا ہے، اورڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے اضافے کے بعد 84.36 روپئے فی لیٹر ہوگیا۔ اورچنئی میں پٹرول 89.70 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 82.66 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ حیدرآباد میں پٹرول 90.78 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 84.52 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول 88.63 روپئے اور ڈیزل 81.06 روپئے فی لیٹر ہے۔اس سے قبل پیر (8 فروری) کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ملک میں ہر صبح تیل کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے ،

کیونکہ ملک میں روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خام تیل کی قیمتوں اور غیر ملکی زرمبادلہ کے نرخوں کے مطابق تبدیل کیا جاتا ہے۔ یہ نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے ملک کے ہر پٹرول پمپ پر نافذہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button