قومی خبریں

ممتا بنرجی کا الزام ، مرکزی حکومت مغربی بنگال کے کسانوں کو پیسے نہیں دے رہی ہے

ممتا بنرجی کا الزام ، مرکزی حکومت مغربی بنگال کے کسانوں کو پیسے نہیں دے رہی ہے

حکومت

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ ترنمول کانگریس حکومت نے کسانوں کی تصدیق شدہ فہرست مرکز کو بھیجنے کے باوجود ، بی جے پی کے زیر قیادت حکومت نے ’وزیراعظم کسان منصوبہ‘ کے تحت ریاست میں کسانوں کی رقم ادانھیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جھوٹے دعوے کررہی ہے کہ مغربی بنگال حکومت کسانوں کو پیسہ نہیں دے رہی ہے۔

بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت ہر کسان کو پانچ ہزار روپے دے رہی ہے اور مفت فصلوں کے انشورنس کا بھی بندوبست کرچکی ہے۔وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ تصدیق کے لئے بھیجے گئے چھ لاکھ درخواستوں میں سے ریاستی حکومت نے ڈھائی لاکھ کسانوں کے ناموں کی ایک فہرست بھیجی ہے۔

سابقہ وردھمان ضلع میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول صدر نے کہاہے کہ دہلی سے باہر کسانوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ بی جے پی پر ہندوتوا کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے ممتابنرجی نے کہاہے کہ ان کی پارٹی مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button