سرورققومی خبریں

اڈانی کی دولت کو آیا زوال: تازہ بلومبرگ بلینیر انڈیکس میں گوتم اڈانی ٹاپ 20 سے بھی باہر

نئی دہلی، 3فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) امریکہ کی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے اڈانی گروپس کا برا دور شروع ہو چکا ہے۔ رپورٹ جاری ہوئے تقریباً ایک عشرہ گزر چکا ہے لیکن اس کا منفی اثر اڈانی گروپس پر اب بھی لگاتار پڑ رہا ہے۔ ہنڈن برگ کی رپورٹ کے سبب اڈانی گروپس کی کمپنی کے شیئرس میں جو سنامی آئی، اس نے گوتم اڈانی کی سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کی دولت میں لگتار کمی ہو رہی ہے۔ جہاں کچھ وقت پہلے تک وہ دنیا کے امیروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر قابض تھے، اب وہ ٹاپ20 میں بھی نہیں ہیں۔امیروں کی فہرست میں گوتم اڈانی ہر دن زوال کے شکار ہورہے ہیں۔

دنیا کے تیسرے نمبر کے رئیس اڈانی پہلے ٹاپ-5، پھر ٹاپ-10 و ٹاپ-15، اور اب ٹاپ-20 امیروں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ تازہ بلومبرگ بلینیر انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی اس وقت 22ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے امیروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ زکربرگ کی ملکیت میں 12.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیروں کی فہرست میں 13ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ہنڈن برگ کی رپورٹ کے سبب اڈانی گروپ کی سبھی کمپنیوں کے شیئرس میں گراوٹ کا دور جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button