قومی خبریں

کنجھاولا معاملہ: واقعہ کے وقت مہلوکہ خاتون نشہ کی حالت میں تھی :دہلی پولیس

دہلی کے کانجھاولا معاملہ میں دہلی پولیس کو 20 سالہ انجلی کی وسرا رپورٹ حاصل ہو گئی

نئی دہلی، 3فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)دہلی کے کانجھاولا معاملہ میں دہلی پولیس کو 20 سالہ انجلی کی وسرا رپورٹ حاصل ہو گئی ہے۔ اس کی اطلاع جمعہ کو ایک عہدیدار نے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ رورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت انجلی حالت نشہ میں تھی۔خصوصی پولیس کمشنر (نظم و نسق) ساگر پریت ہڈا کے مطابق متاثرہ انجلی کی رپورٹ 24 جنوری کو دہلی کے روہنی میں واقع فرانزک سائنس لیباریٹری کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ ساگر پریت ہڈا نے کہا کہ رپورٹ اب جانچ کا حصہ ہے۔

معاملہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ انجلی اپنی ایک دوست ندھی کے ساتھ روہنی کے ایک ہوٹل مین پارٹی کے بعدگھر لوٹ رہی تھی۔ رات تقریباً 2 بجے ان کی کار نے اس کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی اور اسے کئی کلومیٹر تک گھسیٹا، جس کی وجہ سے انجلی کی موت واقع ہو گئی۔ صبح تقریباً 4 بجے کانجھاولا علاقہ میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک راہگیر نے اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button