ممبئی ، 5فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)4 سال کے طویل انتظار کے بعد کنگ خان شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کے ذریعے کافی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ تھیٹرز سے لے کر باکس آفس تک پٹھان کا شاندار پرفارمنس جاری ہے۔ عالم یہ ہے کہ ہر روز ’’پٹھان‘‘ کا کمائی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں ریلیز کے 11ویں دن یعنی دوسرے ہفتہ کو پٹھان نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی ہے۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی پٹھان ان دنوں لوگوں کی پہلی پسند بنی ہوئی ہے۔ ہر کوئی فلم پٹھان کی تعریف کر رہا ہے،البتہ شدت پسند بھگوا تنظیمیں ’’پٹھان‘‘ سے نالاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پٹھان باکس آفس پر بھی تیزی سے کمائی کر رہا ہے۔ ریلیز کے پہلے دن 55 کروڑ کی ریکارڈ توڑ کمائی کرنے والی فلم پٹھان ریلیز کے 11 دن بعد بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
فلمی ناقدین کے مطابق پٹھان نے ہفتے کے روز باکس آفس پر 22.50 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ جس کی وجہ سے پٹھان کا کل باکس آفس کلیکشن 400 کروڑ کا جادوئی ہندسہ عبور کر گیا ہے۔جمعہ کے 13 کروڑ کے کلیکشن کے مقابلے ہفتہ کے روزپٹھان کے کلیکشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس دوسرے توسیعی ویک اینڈ پر پٹھان باآسانی 425 کروڑ سے زیادہ کا باکس آفس کلیکشن جمع کر نے میں کامیاب ہوجائے گا۔ریلیز کے 11 دنوں کے باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار میں اب تک پٹھان کا کل کلیکشن 386 کروڑ ہو گیا ہے۔ علاوہ ازیں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پٹھان نے ریلیز کے 10 دنوں میں دنیا بھر میں 729 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرڈالی ہے۔



