قومی خبریں

پی ایم ایل اے معاملہ میں رعنا ایوب کی سمن کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

صحافی رعنا ایوب کی اس عرضی کو مسترد کر دیا

نئی دہلی،7فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سپریم کورٹ نے منگل کو صحافی رعنا ایوب کی اس عرضی کو مسترد کر دیا جس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کیس میں خصوصی عدالت کی طرف سے جاری سمن کو چیلنج کیا گیا تھا۔ جسٹس وی راما سبرامنیم اور جے بی پاردی والا کی بنچ نے کہا، ہم اس معاملے کو ٹرائل کورٹ کے سامنے اٹھانے کے لیے کھلا چھوڑتے ہیں۔ ہم اس عرضی کو خارج کر رہے ہیں۔سماعت کے دوران ای ڈی نے دلیل دی تھی کہ رعنا ایوب نے کچی آبادیوں، کووِڈ اور آسام میں کچھ کاموں کے لیے کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے رقم حاصل کی تھی، تاہم، انہوں نے رقم کو منتقل کر دیا اور اسے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال کیا۔

ایوب کی نمائندگی کرنے والی ایڈوکیٹ ورندا گروور نے استدلال کیا کہ آیا ان کی مؤکلہ کو ایسے عمل کے ذریعے ذاتی آزادی سے محروم کیا جا سکتا ہے جس کی قانون سے اجازت نہیں ہے! انہوں نے کہا کہ ای ڈی نے نوی ممبئی کے ایک بینک میں ان کی مؤکلہ کا ذاتی بینک اکاؤنٹ منسلک کر لی ہے، جس میں تقریباً ایک کروڑ روپے پڑے ہیں۔ گروور نے اصرار کیا کہ غازی آباد کی عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے کیونکہ مبینہ کارروائیوں کا دعویٰ ممبئی میں ہوا تھا۔ای ڈی کی نمائندگی کرنے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا کہ رقم کو منتقل کیا گیا ہے، ذاتی لطف اندوزی کے لیے استعمال کیا گیا، لوگ یہ جانے بغیر کروڑوں روپے دے رہے ہیں کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔عدالت عظمیٰ نے 31 جنوری کو ایوب کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button