اسپورٹسسرورق

چنئی کی شرمناک شکست کے بعد ہندوستان چمپئن شپ ٹیبل میں انگلینڈ سے نیچے

چنئی کی شرمناک شکست کے بعد ہندوستان چمپئن شپ ٹیبل میں انگلینڈ سے نیچے

ٹیسٹ
BCCI

نئی دہلی: ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جارہی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور میزبان ہندوستان کو 227 رنز سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلش ٹیم ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل میں ہندوستانی ٹیم کے اوپر پہنچ گئی ہے۔

اس شکست کے بعد ہندوستان چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔چنئی ٹیسٹ کے آخری روز ہندوستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے 420 رنز کا ہدف دیا تھا اور میچ 227 رنز سے جیت لیا ۔ اس شکست سے ٹیم انڈیا ٹیسٹ چمپئن شپ ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ اس مضبوط جیت کے ساتھ انگلینڈ پہلے مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہندوستانی ٹیم پہلے نمبر پر تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر تھی۔ اب معاملہ بالکل اس کے برعکس ہے۔

انگلینڈ نے ہندوستان کو شکست دے کر ٹیسٹ چمپئن شپ میں جیت کا تناسب 70.1 کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 70 فیصد جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا 69 فیصد جیت کے ساتھ تیسرے ، جبکہ ہندوستانی ٹیم 68 فیصد جیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button