سرورقفلمی دنیا

دی کشمیر فائلزکو فضول فلم کہنے پر پرکاش راج کیخلاف وویک اگنی ہوتری کا رد عمل

پرکاش راج نے کہا کہ میں فلم دی کشمیر فائلز کو سب سے بکواس فلموں میں سے ایک سمجھتا ہوں

نئی دہلی ،9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ساؤتھ فلم کے تجربہ کار اداکاروںمیں پرکاش راج کا نام کافی مقبول ہے۔ پرکاش اپنے معصوم انداز کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں پرکاش راج نے بالی ووڈ فلم دی کشمیر فائلز کو بکواس قرار دیتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا ہے۔ دریں اثنا دی کشمیر فائلز فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے اب پرکاش راج پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز کو حال ہی میں کیرالہ میں منعقدہ متھربھومی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف لیٹرز میں بکواس کہا گیا۔ وہیں پرکاش نے وویک اگنی ہوتری کے آسکر شارٹ لسٹ ایشو کا بھی مذاق اڑایا۔ وویک اگنی ہوتری نے اب اس پر جوابی حملہ کیا ہے۔ وویک اگنی ہوتری نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کیا ہے کہ ایک چھوٹی فلم دی کشمیر فائلز نے اربن نکسلائیٹس کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

عالم یہ ہے کہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی ان کی نسلیں پریشان ہیں۔اس طرح وویک اگنی ہوتری نے پرکاش راج کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سخت الفاظ میں اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ٹوئٹ میں پرکاش راج کے متنازعہ بیان پر مشتمل وویک اگنی ہوتری کی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔پرکاش راج کے متنازعہ بیان کے بعد فلم دی کشمیر فائلز کے حوالے سے ایک بار پھر تنازعہ گرم ہو گیا ہے۔ اپنے بیان میں پرکاش راج نے کہا کہ میں فلم دی کشمیر فائلز کو سب سے بکواس فلموں میں سے ایک سمجھتا ہوں، ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ فلم کس نے پروڈیوس کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button