سابق رکن پارلیمنٹ ایڈووکیٹ تکارام رینگے پاٹل کی آن لائن فراڈ
پربھنی: (سید یوسف) پربھنی لوک سبھا حلقہ انتخاب کے سابق رکن پارلیمنٹ ایڈووکیٹ تکارام رینگے پاٹل کے موبائل فون کے سم کارڈ ریچارج کرنے کے لیے ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد کچھ ہی منٹوں میں ان کے بینک کھاتے سے 49 ہزار روپے آن لائن رقم نکالے جانے کا واقعہ پیش آیا – دریں اثناء اس معاملہ میں ایڈووکیٹ رینگے پاٹل نے خود کی دھوکہ دہی ہونے کی شکایت پربھنی شہر کے نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن میں کی ہے –
مذکورہ دھوکہ دہی معاملہ میں پولیس زرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ رینگے پاٹل کو ان کے موبائل فون پر ایک میسج آیا تھا – جس میں انہیں ان کے دونوں موبائل سم کارڈ بند ہوجانے کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی – جنہیں دوبارہ اپڈیٹ کرنے کو کہا گیا تھا – بعد ازاں انہوں نے فوراً ہی ان کے موبائل فون کو ریچارج کرنے کے لیے سوپان پھالکے کو روانہ کیا –
شاطر نے 49 ہزار روپے کھاتے سے نکال دیا-
اسی اثنا ایک نا معلوم شخص نے انہیں فون کے ذریعے اطلاع دی کہ آپ کے دونوں سم کارڈ ریچارج کرنے کے لیے صرف دس روپے کا ریچارج کرنے کو کہا – جس پر ایڈووکیٹ رینگے پاٹل نے وہ بات سوپان پھالکے کو بتائ – جس کے سبب سوپان پھالکے نے دیے گئے ہدایات کے مطابق اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر لیا – اس کام کے لیے اس نے ایس بی آئی بینک کھاتے کے ڈیبیٹ کارڈ کا استعمال کیا – جس کے بعد کچھ ہی منٹوں میں ان کے کھاتہ سے 49 ہزار روپے کی رقم نکالنے کا میسج آیا –
مذکورہ میسج کے ملنے پر ایڈووکیٹ تکارام رینگے پاٹل کو گہرا دھکا لگا – اور انہیں اس بات کا علم ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئ ہے – تب انہوں نے فوراً پربھنی شہر کے نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کی – اس معاملہ کی مزید تحقیقات نانل پیٹھ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر کندن کمار واگھمارے کر رہے ہیں –




