سرورققومی خبریں

 دیپ سدھو کے بعد اقبال سنگھ بھی گرفتار، پولیس نے رکھا تھا 50000 کا انعام

 دیپ سدھو کے بعد اقبال سنگھ بھی گرفتار، 

قلعے

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)26جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعے میں ہونے والے تشدد کے معاملے میں ایک اور ملزم اقبال سنگھ کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اقبال سنگھ کو پنجاب کے ہوشیار پور سے گرفتار کیا ہے۔ اقبال سنگھ پر پچاس ہزار روپئے کا انعام تھا۔ اقبال سنگھ پر الزام ہے کہ وہ 26 جنوری کو لال قلعہ میں موجود تھا اور لوگوں کو لال قلعے کے دروازے کو توڑنے اور پرچم لہرانے کے لئے اکسارہا تھا۔ اقبال سنگھ لدھیانہ کا رہائشی ہے اور وہ تشدد کے وقت فیس بک لائیوکر رہا تھا۔

پولیس نے رکھا تھا 50000 کا انعام

واضح رہے تشدد کے دوسرے ملزم اداکار دیپ سدھو کو منگل کے روز دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔اس کے بعد دہلی پولیس نے دیپ سدھو کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے انہیں سات دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا۔ دیپ کو کرائم برانچ نے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ پرگیہ گپتا کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے یہ کہتے ہوئے 10 دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں دیپ سدھو کے ریمانڈ کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں اس سے پوچھ گچھ کرنا ہے۔ اس کے خلاف ویڈیوگرافی کے ثبوت موجود ہیں۔ اس نے لوگوں کو اکسایا ،

جس کی وجہ سے لوگوں نے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ دیپ کے سوشل میڈیا کی بھی تفتیش کی جانی چاہئے۔واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران کچھ لوگوں نے لال قلعے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، اورپولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔ ٹریکٹروں پر سوار افراد کی ایک بڑی تعداد لال قلعے میں داخل ہوئی تھی۔ دہلی پولیس ذرائع کے مطابق لال قلعہ کے لاہوری گیٹ پر جھنڈا لہرانے کے لئے ہجوم کو اکسانے والے شخص کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اقبال سنگھ پنجاب کے شہر لدھیانہ کا رہائشی ہے ، جو اس وقت لال قلعہ سے فیس بک لائیو بھی کر رہا تھا ، اس پر الزام ہے کہ اس نے لال قلعے کا اندرونی دروازہ کھولنے کے لئے بھیڑ کو اکسایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button