مقابلہ حسن کی فاتح ماڈل نے فحش فلموں میں جبرا”اداکاری کی شکایت کی
جھارکھنڈ : مقابلہ حسن کی فاتح ایک 29 سالہ ماڈل نے آج پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ اسے ایک خاتون نے فحش فلموں میں اداکاری کرنے پر مجبور کیا تھا جس کے بعد اسے ایک ویب سیریز میں ایک بڑا کردار دیئے جانے کی پیشکش کی گئی تھی واضح رہیکہ ممبئ پولیس نے حال ہی میں ایک مبینہ فحش ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا جس میں ایک ویب سیریز میں کردار دلانے کا وعدہ کے بہانے نئے اداکاروں کی فحش ویڈیوز ریکارڈنگ شامل ہے۔
ماڈل نے الزام لگایا کہ اس معاملے کے کلیدی ملزم نے اسے دھمکی دینے کے بعد مبینہ طور پر ایک فحش فلم میں اس نے اداکاری کی ہے۔اپنی شکایت میں ماڈل نے الزام لگایا کہ کلیدی ملزمہ یاسمین خان عرف رووا نے مبینہ طور پر اس سے معاہدہ کیا اور اسے اداکاراؤں کے ساتھ عریاں مناظر ادا کرنے کو کہا۔
جب اس نے انکار کر دیا تو خان نے مبینہ طور پر اس کے خلاف پولیس شکایت درج کرنے کی دھمکی دی ، جس کے بعد اس نے عریاں منظر پیش کیے ، ماڈل نے الزام لگایاکہ شوٹنگ گزشتہ سال دسمبر میں مضافات کے ملاڈ نامی علاقے کے ایک فلیٹ میں ہوئی تھی پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے



