
سعودی عرب میں سائبرفراڈ پرپانچ سال قید اور پانچ ملین ریال جرمانہ کی سزا مقرر
سعودی عرب کی عدلیہ نے آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات سے تدارک کے لیے سائبر فراڈ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا اعلان کیا
ریاض، 17فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سعودی عرب کی عدلیہ نے آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات سے تدارک کے لیے سائبر فراڈ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نیآن لائن جعلسازی کے جرائم کے مرتکب افراد کو 5 سال قید اور 5 ملین ریال جرمانہ کی سزا مقرر کی ہے۔پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ آن لائن لین دین میں جعل سازی پرملزم کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گیا اور اسے سخت سزا دی جائے گی۔
پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ کسی بھی الیکٹرانک ریکارڈ، الیکٹرانک دستخط، یا دانستہ طور پر ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن سرٹیفکیٹ کی جعلسازی کرنا قابل سزا جرم ہے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ آن لائن دھوکہ دہی پر مجرم کو پانچ سال تک قید اور پچاس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ خلاف ورزی کے ارتکاب میں استعمال ہونے والے آلات، سسٹمز اور پروگرام ضبط کرلیے جائیں گے کیس کی تحقیقات کے دوران اٹھنے والے اخراجات بھی مجرم سے وصول کیے جائیں گے۔



