قومی خبریں

مودی کو بدنام کرنے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ہو رہی ہے :مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی

امریکہ کے ارب پتی تاجر جارج سوروس کے پی ایم مودی سے متعلق بیان کو غیر ملکی سازش قرار دیا ہے

نئی دہلی ، 17فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے امریکہ کے ارب پتی تاجر جارج سوروس کے پی ایم مودی سے متعلق بیان کو غیر ملکی سازش قرار دیا ہے۔ جارج سوروس نے جمعرات کی رات میونخ سیکورٹی کونسل میں کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے، لیکن وزیر اعظم مودی جمہوری نہیں ہیں۔ ان کے تیزی سے بڑے لیڈر بننے کی بڑی وجہ مسلمانوں کیخلاف تشدداور باہمی منافرت ہے۔اس بیان پر اسمرتی نے کہا کہ غیر ملکی سرزمین سے ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ ہندوستان کی جمہوریت میں مداخلت کی کوشش ہے۔

دوسری جانب کانگریس نے بھی جارج سوروس کے بیان کی مذمت کی ہے۔ اسمرتی ایرانی نے الزام لگایا کہ جارج سوروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان میں ایسا نظام بنائیں گے، جو ان کے مفادات کا تحفظ کرے گا نہ کہ ہندوستان کے مفادات کا۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی طاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے جمہوری ڈھانچے پر حملہ کریں گے اور حملے کے مرکز میں پی ایم مودی کو رکھیں گے۔

ہر ہندوستانی کو اس کا مناسب جواب دینا چاہیے۔مودی کمزور ہوں گے میونخ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی ارب پتی جارج سوروس نے کہا کہ ہندوستان کواڈ کا رکن ہے، جس میں آسٹریلیا، امریکہ اور جاپان بھی اس کے ساتھ ہیں۔ اس کے باوجود بھارت روس سے بھاری رعایت پر تیل خرید کر منافع کما رہا ہے۔ سوروس نے کہاکہ اڈانی کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں کارڈ کی طرح بکھرے ہوئے تھے۔ اس پر مودی کو جواب دینا ہوگا جس سے حکومت پر ان کی گرفت کمزور ہوگی۔ میں شاید اناڑی ہوں لیکن میں امید کر رہا ہوں کہ ہندوستان میں جمہوریت دوبارہ آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button