بین الاقوامی خبریں

عمان کے علاقے الدقم میں 4.1 کی شدت کے زلزلے کا جھٹکا

زلزلہ بحیرہ عرب کے کنارے واقع الدقم کے قریب آیا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر اس کا پتا چلا تھا۔

دبئی، 20فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) خلیجی سطلنت عمان کے ساحلی شہرالدقم کے قریب اتوار کی صبح 4.1 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔سلطان قابوس یونیورسٹی کے زلزلہ مانیٹرنگ مرکز (ای ایم سی) نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ زلزلہ بحیرہ عرب کے کنارے واقع الدقم کے قریب آیا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر اس کا پتا چلا تھا۔ای ایم سی نے کہا کہ علاقے میں زلزلے کی شدت ہلکی تھی جس کی وجہ سے کسی تباہی کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔عمان کی شاہی پولیس نے ٹویٹرپرایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ‘پولیس آپریشن مرکز کو موصول ہونے والی ان کالزپر نظررکھے ہوئے ہے جن میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاعات دی گئی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ای ایم سی عمان کا ایک قومی تحقیقی مرکزہے۔یہ 2001 میں قائم کیا گیا تھا اوریہ مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرزلزلوں کو ریکارڈ کرتا ہے۔اس زلزلے کے بارے میں خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ خطہ 6 فروری کو ترکیہ اور ہمسایہ ملک شام میں آنے والے 7.8 کی شدت کے تباہ کن زلزلے کی تباہ کاریوں سے نبردآزما ہے۔اس زلزلے کے نتیجے میں 46 ہزار سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں اور اس کے تباہ کن نتائج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button